Header Ads

  • Breaking News

    Tamam Mushkilon Ka Asan Hal

    انسان اشرف المخلوقات اور اللہ تعالیٰ کے رحمتیں

    ہم انسان ہیں ہم زندہ رہنے کے لیے سانس بھی لیتے ہیں ہمیں بھوک بھی لگتی ہے۔ بھوک مٹانے کے لیے کھانا بھی کھاتے ہیں۔ سارا دن کام کرنے کی وجہ سے ہم تھک بھی جاتے ہیں۔ رات کو ہمیں نیند بھی آتی ہے۔ جس کی وجہ سے ہم سوتے بھی ہیں۔پھر ہم اپنے رب تعالیٰ کی بندگی اور کاروبار زندگی کے لیے جاگتے بھی ہیں۔

    https://quranayatshifa.blogspot.com _ tamam mushkilon Ka asan hal


     ہمیں چھوٹی بڑی سچی جھوٹی خوشیاں بھی ملتی ہیں۔ اور اپنے کسی بھی عمل سے یا کسی دوسرے کے جانے انجانے عمل کی وجہ سے پریشانی دکھ اور تکلیف کا سامنا بھی کرنا پڑ جاتا  ہے۔ہماری ساتھ اور بھی بہت سی قدرتی معاشرتی مجبوریاں بھی جوڑی ہیں۔ جن کی وجہ سے ہم پر کئی دفعہ کسی بھی قسم کی بہت سی چھوٹی بڑی مشکلیں آن پڑتی ہیں۔
    کاروباری بھی ہو سکتی ہیں رشتے داروں کی طرف سے یا اپنے گھر میں کسی بھی وجہ سے اور معاشرتی پریشانیاں بھی ہو سکتی ہیں۔ جن سے ہم بہت پریشان ہو جاتے ہیں کئی مسلے بن جاتے ہیں۔ کام روک جاتے ہیں۔ تھانے کچہری کا چکر یا لڑائی جھگڑے کی وجہ سے گھر کی پریشانی یا اولاد کی پریشانی ہتاکہ جن کا کوئی حل نظر نہی آ رہا ہوتا کوئی راستہ دیکھائی نہی دے رہا ہوتا۔

     ان سب بڑی سے بڑی پریشانی کا حل

     اللہ تعالیٰ سے مدد مانگنے سے مل جاتا ہے  جن کا حل قرآنی آیات اور اللہ کے ناموں میں موجود ہے ۔بہت سے حل ہمیں احادیث اور قرآنی آیات سے مل جاتے ہیں

    جب بھی ہمیں کوئی بھی مشکل پڑ جائے

     تو ہمیں چاہئے کہ ہر نماز کے بعد تین دفعہ شروع میں اور تین دفعہ آخر میں کوئی بھی درودشریف پڑھ لیں اور پھر یاقادر اکتالیس بار پڑھ لیں۔ پھر اللہ تعالیٰ سے اپنی پریشانی کو ختم کرنے کے لیے عاجزی سے دعا کریں۔ ان شا اللہ بڑی سے بڑی مشکل بھی ہو گی تو حل ہو جائے گی۔

    ہر جگہ کام آنے والے دولفظ

     / لڑائی جھگڑے میں یاقادر یانافع کا کمال فرمایا ان لفظوں کے اندر ایک طاقت اور تاثیر ہے اور یہ طاقت اور تاثیر یہ ہے کہ یہ لفظ ہر جگہ کام آتے ہیں آپ کو کھانے کی ضرورت ہے یہ لفظ پڑھو کھانا مل جائے گا‘ پانی کی ضرورت ہے یہ لفظ پڑھو پانی مل جائے گا اور فرمایا کہیں آپ راستے میں جارہے ہیں آپ کو کوئی مشکل آئی ہے آپ چالیس مرتبہ پڑھ لو یَاقَادِرُ یَانَافِعُ آپ کو اللہ جل شانہٗ غیب کے خزانے کھول دیں گے‘ برکتوں کے خزانے کھول دیں گے‘ وسعتوں کے دروازے کھول دیں گے‘ آپ کہیں کھانا کھارہے ہوں یَاقَادِرُ یَانَافِعُ چند بار پڑھ لو کھانا آپ کیلئے برکت اور فیض کا ذریعہ بن جائے گا۔ خوشیاں اور رحمتوں کا ذریعہ بنے گا برکت اور عطا کا ذریعہ بنے گا آپ دل کی گہرائیوں سے یہ پڑھو گے آپ کو تہجد نصیب ہوگی‘ دل کی گہرائیوں سے پڑھو گے نماز میں خشوع نصیب ہوگا‘ دل کی گہرائیوں سے پڑھو گے اللہ کی محبت نصیب ہوگی۔ آپ کسی چیز کو چلانا چاہتے ہو اپنی سواری پر قادر نہیں ہو یہ پڑھو آپ کو سواری پر قدرت نصیب ہوگی۔ فرمایا کہیں جنگل میں ہو آپ کو کسی درندے کا‘ کسی دشمن کا‘ کسی حاسد کا خوف ہے وہ دشمن آپ سے دور ہوجائے گا۔ بیوی شوہر کیلئے پڑھے محبت اور رحمت نصیب ہوگی‘ شوہر بیوی کیلئے پڑھے تو خدمت نصیب ہوگی‘ ہروقت طبیعت کے اندر راحت نصیب ہوگی۔ میں نے جب بھی اس لفظ کو پڑھا ہے جھگڑے کے دوران مسلسل پڑھتا گیا ہوں اور جب میں نے صلح کرائی تو میری صلح کو ہر کسی نے قبول کیا ہے

    No comments

    Thanks

    Ad2

    Post Bottom Ad