Header Ads

  • Breaking News

    ALLAH K Name Our Un K Fzaiel Pehla Hissa

    ہم اپنے پہلے موضوع کا آغاز اللہ تعا لی کے با برکت نام سے کرتے ہیں


    و للہ الاسمآء الحسنیٰ فادعوہ بھا​

    ترجمہ: اللہ تعالیٰ کے بہت اچھے نام ہیں اسے انہی ناموں سے پکارا کرو۔​


    ALLAH k name our un k fzaiel _ https://quranayatshifa.blogspot.com

    وَ ِلله الْاَسْمَآءُ الْحُسْنٰی فَادْعُوْهُ بِهَا وَذَرُوا الَّذِيْنَ يُلْحِدُوْنَ فِيْ اَسْمَآئِهِ ط سَيُجْزَوْنَ مَا کَانُوْا يَعْمَلُوْنَ

    (الاعراف، 7/ 180) 

    اور اللہ ہی کے لیے اچھے اچھے نام ہیں، سو اسے ان ناموں سے پکارا کرو اور ایسے لوگوں کو چھوڑ دو جو اس کے ناموں میں حق سے اِنحراف کرتے ہیں، عنقریب انہیں ان (اَعمالِ بد) کی سزا دی جائے گی جن کا وہ ارتکاب کرتے ہیں۔ 


    اللہ تعالی کے بابرکت نام اور صفات جن کی پہچان اصل توحید ہے. کیونکہ ان صفات کی صحیح معرفت سے ذاتِ باری تعالیٰ کی معرفت حاصل ہوتی ہے۔ عقیدۂ توحید کی معرفت اور اس پر تاحیات قائم ودائم رہنا ہی اصلِ دین ہے ۔اور اسی پیغامِ توحید کو پہنچانے اور سمجھانے کی خاطر انبیاء و رسل کو مبعوث کیا گیا اور کتابیں اتاری گئیں۔ 
    اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ صاحب تصنیف و مترجم کی کاوشوں کو قبول فرمائے اور آخرت میں ان کی نجات کا ذریعہ بنائے۔ 
    آمین

    ALLAH k name our un k fzaiel _ https://quranayatshifa.blogspot.com
    ALLAH K NAME

    اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں اپنے اسمائے حسنیٰ کے حوالہ سے دعا کرنے کا حکم فرمایا ہے۔ حدیث شریف میں اللہ تعالیٰ کے اسمائے حسنیٰ کی تعداد ننانوے (99) ذکر فرمائی گئی ہے اور ان کے متعلق رحمتہ اللعالمین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا یہ ارشاد گرامی منقول ہے کہ

    "جو شخص ان کو حفظ کر لے گا وہ ضرور جنت میں داخل ہوگا۔"
     

    اسماء کو پڑھنے کا طریقہ


    جب اسماء کو پڑھنے کا ارادہ ہو تو یوں شروع کریں۔ ہر ورد کے اول و آخر ایک بار درود شریف پڑھ لیجئے
    ھواللہ الذی لا الٰہ الا ھو الرحمٰن الرحیم  آخر تک مسلسل پڑھتے جائیں۔ ہر اسم کے آخر پر پیش پڑھیں اور اسے آگے والے اسم سے ملا کر پڑھیں۔ جس اسم پر سانس ٹوٹ جائے اس کو نہ ملائیں۔ اس سے آگے کا اسم اَل کے ساتھ شروع کریں۔ اسمائے حسنیٰ کے مجموعی ورد کے لیے کوئی خاص وقت مقرر نہیں۔

    اسماء الحسنیٰ کے خواص و برکات


    اللہ​ _ 1

    اللہ کا بابرکت نام​
    عزم اور یقین کی قوت کے لیے روزانہ ایک ہزار مرتبہ پڑھے۔​ 
    لاعلاج مریض یا اللہ کا بکثرت ورد کرکے شفا کی دعا مانگے، ان شاء اللہ شفا ہوگی۔​ 
    یَااَللّٰہُ
    جو ہر نماز کے بعد 100 مرتبہ پڑھے، ان شاء اللہ عزوجل اس کا باطن کشادہ ہو جائیگا۔ 

    الرحمنُ​ _ 2

    بہت ہی رحم کرنے والا​
    ہر نماز کے بعد 100 مرتبہ یا رحمن پڑھنے والے کے دل کی سختی اور غفلت جاتی رہے گی۔​ 
    یَارَحْمٰنُ
    جو کوئی صبح کی نماز کے بعد 298 بار پڑھے گا اللہ عزوجل اس پر بہت رحم فرمائیں گے، ان شاء اللہ

    الرحیمُ​ _3

    بڑا مہربان
    روزانہ ہر نماز کے بعد 100 مرتبہ یا رحیم کا ورد کرنے والا دنیاوی آفات سے انشاء اللہ محفوظ رہے گا اور مخلوق خدا اس پر مہربان ہوگی۔
    یَارَحِیْمُ
    جو کوئی ہر روز 500 بار پڑھے گا ان شاء اللہ عزوجل دولت پائے گا اور مخلوق اس پر مہربان اور شفیق ہو گی۔

    ھُوَاللّٰہُ الرَّحِیْمُ
    جو ہر نماز کے بعد 7 بار پڑھ لیا کرے، ان شاء اللہ عزوجل شیطان کے شر سے بچا رہے گا اور اس کا ایمان پر خاتمہ ہو گا۔

    الَملکُ​ _ 4

    حقیقی بادشاہ​
     بعد نماز فجر روزانہ کثرت سے پڑھنے والے کو اللہ تعالیٰ غنی فرما دیں گے۔​
    یَامَلِکُ
    ۔90 بار جو غریب و نادار روزانہ پڑھا کرے ان شاء اللہ عزوجل غربت سے نجات پائے گا۔

    القدوسُ _ 5

    برائیوں سے پاک ذات​
     زوال کے بعد روزانہ بکثرت ورد کرنے والے کا دل انشاء اللہ امراض روحانی سے پاک ہو جائے گا۔​
    یَاقُدُّوُس
    کا جو کوئی دورانِ سفر ورد کرتا رہے ان شاء اللہ عزوجل تھکن سے محفوظ رہے گا۔

    السَلامُ​ _ 6

    بے عیب ذات
    اس اسم کا بکثرت ورد کرنے والا انشاء اللہ تمام آفتوں سے محفوظ رہے گا۔
    و 115 مرتبہ اس کو پڑھ کر بیمار پر دم کرے، اللہ تعالیٰ اسے صحت عطا فرمائیں گے۔​
    یَاسَلَامُ
    ۔111 بار پڑھ کر بیمار پر دم کرنے سے ان شاء اللہ عزوجل شفا حاصل ہو گی۔

     المُؤمنُ _ 7

    ایمان و امن بخشنے والا
    کسی خوف کے وقت 623 مرتبہ پڑھنے سے انشاء اللہ نقصان و خوف سے محفوظ رہے۔​
    اس کا پڑھنے والا یا اس اسم کو لکھ کر اپنے پاس رکھنے والا اللہ کی امان میں رہے گا۔​
    یَامُؤْمِنُ
    جو 115 بار پڑھ کر اپنے اوپر دم کریگا، ان شاء اللہ عزوجل تندرستی پائے گا۔

    المھَیمنُ _ 8

    ​نگہبان
    بعد غسل دو رکعت نفل پڑھ کر سچے دل سے جو شخص یہ اسم ایک مرتبہ پڑھے، اللہ تبارک و تعالیٰ اس کا ظاہر و باطن پاک فرما دیں گے۔​
    جو شخص 115 مرتبہ اس اسم کا ورد کرے تو انشاء اللہ تعالیٰ پوشیدہ چیزوں پر مطلع ہو۔​
    یَامُھَیْمِنُ
    ۔29 بار روزانہ پڑھنے والا ان شاء اللہ عزوجل ہر آفت و بلا سے محفوظ رہ یگا۔

    العزیزُ _ 9

    سب پر غالب
    ​ ۔40 دن تک 40 مرتبہ جو شخص یہ اسم پڑھے، اللہ تعالیٰ اسے معزز و مستغنی بنا دیں گے۔​
    جو شخص نماز فجر کے بعد یہ اسم 41 مرتبہ پڑھتا رہے وہ انشاء اللہ کسی کا محتاج نہ ہوگا۔​
    یَاعَزِیْزُ
    ۔41 بار حاکم یا افسر وغیرہ کے پاس جانے سے قبل پڑھ لیجئے، ان شاء اللہ عزوجل وہ حاکم یا افسر مہربان ہو

    الجبار _ 10

    سب سے زبردست
    ​ جو شخص چاندی کی انگوٹھی پر یہ اسم نقش کروا کر پہنے، اس کی ہیت و شوکت لوگوں پر ہوگی۔​جو شخص روزانہ صبح و شام 226 مرتبہ اس اسم کا ورد رکھے ان شاء اللہ تعالیٰ ظالموں کے قہر سے بچا رہےگا۔
    یَاجَبَّارُ
    جو اس کا مسلسل ورد رکھے گا اپنی غیبت سے ان شاء اللہ عزوجل بچا رہیگا۔

    المتکبرُ _ 11

    بڑائی اور بزرگی والا
    ​ اگر کوئی شخص کسی کام کی ابتداء میں یہ اسم بکثرت پڑھے تو ان شاء اللہ تعالیٰ کامیابی حاصل ہوگی۔ بکثرت ورد رکھنے والے کو اللہ تعالیٰ عزت اور بڑائی عطا فرمائیں گے
    یَامُتَکَبِّرُ
    ۔21 بار روزانہ پڑھ لیجئے، ڈرائونے خواب آتے ہوں گے تو ان شاء اللہ عزوجل خواب میں نہیں ڈریں گے۔
    (مدت علاج: تاحصولِ شفائ)
    زوجہ سے ’’ملاپ‘‘ سے قبل 10 بار پڑھ لینے والا ان شاء اللہ عزوجل نیک بیٹے کا باپ بنے گا۔

    الخالقُ​ _ 12

    پیدا کرنے والا
    ​ ۔7 روز متواتر 100 مرتبہ یا خالق پڑھنے والا ان شاء اللہ تما م آفتوں سے بچ جائے گا۔ اس اسم کا ہمیشہ ورد رکھنے والے کا چہرہ منور رہتا ہے۔​
    یَاخَالِقُ
    جو300 بار پڑھے ان شاء اللہ عزوجل اس کا دشمن مغلوب ہو گا۔

    یَابَارِئُ _ 13 

    جان ڈالنے والا
    ہرجمعہ کو10بار پڑھنے والے کو بیٹا عطا ہوگاـ


    یَامُصَوِّرُ _ 14

    صورت دینے والا
    جو بانجھ عورت 7 روزے رکھے اور افطار کےوقت 21 بار اَلْمُصَوِّرُ پڑھ کر پانی پردم کرکے پی لیا کرے اس کو نیک بیٹا عطا ہوگا ـ

    الباری المصورُ
    جان ڈالنے والا، صورت دینے والا​
    بانجھ عورت اگر سات روزے رکھے اور پانی سے افطار کرکے اکیس مرتبہ الباری المصور پڑھے تو انشاء اللہ تعالیٰ اولاد نصیب ہوگی۔​

    الغفارُ​_ 15

    درگزر کرنے والا​
    جو شخص بعد نماز عصر روزانہ یا غفار اغفرلی پڑھے، ان شاء اللہ تعالیٰ بخشے ہوئے لوگوں کے زمرہ میں ہوگا۔​
    یَاغَفَّار
    اسکوہمیشہ پڑھنےوالا نفس کی بری خواہشات سےچھٹکاراپائے گا۔


    القھارُ​_ 16

    سب کو قابو کرنے والا​
    یا قھار بکثرت ورد کرنے والے کے دل سے دنیا کی محبت ختم ہو کر خدا کی محبت پیدا ہوگی۔​
    یَاقَهَّارُ
    100بارمصیبت آپڑنےپر پڑھنے سے مشکل آسان ہوگی۔



    الوھابُ​_ 17

    سب کو عطا کرنے والا​
    فقر و فاقہ میں گرفتار شخص یا وھاب کا بکثرت ورد کرے، یا چاشت کی نماز کے بعد آخری سجدہ میں چالیس مرتبہ پڑھے تو انشاء اللہ تعالیٰ فقرو فاقہ سے نجات مل جائے گی۔​
    اگر کوئی خاص حاجت درپیش ہو تو گھر یا مسجد یا صحن میں تین بار سجدہ کرکے ہاتھ اٹھائے اور ایک سو بار یہ اسم پڑھے انشاء اللہ تعالیٰ حاجت ضرور پوری ہوگی۔​
    یَاوَهَّابُ
    ۔7بار روزانہ پڑھنےسے ہردعا مقبول ہوا کرےگی ۔


    الرزاقُ​_ 18

    سب کو روزی دینے والا​
    نماز فجر سے پہلے جو شخص اپنے مکان کے چاروں کونوں میں دس دس مرتبہ یہ اسم پڑھ کر دم کرے گا، اس گھر میں بیماری اور مفلسی نہ آئے گی۔ منہ قبلہ کی طرف کرکے دائیں کونے سے شروع کرے۔​
    یَارَزَّاقُ
    جوفجر کےفرض وسنت کے درمیان 41دن تک 550بارپڑھے گاتو دولتمند ہوگا۔


    الفتاحُ​_ 19

    مشکل کشاء​
    نماز فجر کے بعد سینہ پر ہاتھ باندھ کر ستر مرتبہ یہ اسم پڑھنے سے دل ایمان کے نور سے منور ہو جاتا ہے۔​
    یَافَتَّاحُ
    کسی بھی وقت دن میں روزانہ 7بار پڑھنےسےدل روشن ہوگا۔


    العلیمُ​_ 20

    وسیع علم رکھنے والا​
    اس اسم کے بکثرت ورد کرنے والے پر اللہ تعالیٰ علم و معرفت کے در کشادہ کر دیتے ہیں۔​
    یَاعَلِيمُ
    اسکوبکثرت پڑھنےسے دین ودنیا کی معرفت عطاہوگی۔


    القابضُ​_ 21

    روزی تنگ کرنے والا
    روٹی کے چار لقموں پر لکھ کر چالیس دن متواتر کھانے والا انشاء اللہ بھوک، پیاس، زخم اور درد وغیرہ کی تکلیف سے محفوظ رہے گا۔​
    یَاقَابِضُ
    ۔30بارجوروزانہ پڑھےگادشمن پرفتح پائےگا۔


    الباسطُ​_ 22

    روزی فراخ کرنے والا​
    چاشت کی نماز پڑھنے کے بعد آسمان کی طرف ہاتھ اٹھا کر روزانہ دس مرتبہ یہ اسم پڑھ کر منہ پر ہاتھ پھیر لے تو انشاء اللہ ایسا شخص کسی کا کبھی محتاج نہ ہوگا۔​
    یَابَاسِطُ
    ۔40بارڑھنےوالامخلوق سے بے پرواہ ہوگا


    الخافضُ​_ 23

    پست کرنے والا​
    جو شخص روزانہ پانچ سو مرتبہ یہ اسم پڑھے گا اللہ تعالیٰ اس کی مرادیں پوری اور مشکلات دور فرمائیں گے۔​
    جو شخص تین روزے رکھے اور چوتھے دن الگ جگہ بیٹھ کر ستر مرتبہ یہ اسم پڑھے، تو انشاء اللہ تعالیٰ دشمن پر فتح یاب ہوگا۔​
    یَاخَافِضُ
    جواس کو500بارپڑھ لےگادشمن سےاَمان میں رہےگا۔


    الرافعُ​_ 24

    بلند کرنے والا​
    جو شخص ہر ماہ کی چودھویں شب آدھی رات کے وقت ایک سو مرتبہ یہ اسم پڑھے تو اللہ تعالیٰ اسے مخلوق سے بے نیاز و مستغنی کر دیں گے اور تونگر بنا دیں گے۔​
    یَارَافِعُ
    روزانہ 20بارپڑھنےوالےکی مرادپوری ہوگی۔


    المعزُ​_ 25

    عزت دینے والا​
    پیر یا جمعہ کو بعد نماز مغرب چالیس مرتبہ جو شخص یہ اسم پڑھتا رہے تو اللہ تعالیٰ اسے لوگوں میں با عزت و با وقار بنا دیں گے۔​
    یَامُعِزُّ
    جوشبِ جمعہ (جمعہ اورجمعرات کی درمیانی رات) نمازِعشاءکےبعد140بار پڑھےگا،مخلوق کی نظرمیں اسکی عزت وحرمت اور ہیبت بڑھےگی ـ


    المُذِلُ​_ 26

    ذلت دینے والا
    جو شخص پچھتر مرتبہ یا مذل پڑھ کر سجدے میں جاکر دعا کرے تو اللہ تعالیٰ ظالموں، حاسدوں اور دشمنوں سے اسے محفوظ رکھیں گے۔​
    یَامُذِلُّ
    جوکوئی75بارپڑھ کرسجدہ کرےاورکہے "یاالہٰی عزوجل فلاں ظالم کےشر سےمجھے محفوظ رکھ "تواللہ عزوجل اسےامان دےگااوراپنی حفاظت میں رکھےگا۔
    (فلاں کی جگہ ظالم کانام لیاجائے)


    السَمیعُ​_ 27

    سب کچھ سننے والا​
    جمعرات کے دن چاشت کی نماز پڑھنے کے بعد پانچ سو یا ایک سو، یا پچاس مرتبہ جو شخص یہ اسم پڑھے گا، انشاء اللہ تعالیٰ اس کی دعائیں قبول ہوں گی۔ پڑھنے کے دوران کسی سے بات نہ کرے۔​
    جو شخص فجر کی نماز کے فرض و سنت کے درمیان یہ اسم ایک سو مرتبہ پڑھے گا، اسے اللہ تعالیٰ خاص نظر سے نوازیں گے۔​
    یَاسَمِيْعُ
    جو100بارروزانہ پڑھ کر دعا مانگے گا تو دعا قبول ہوگی لیکن پڑھنےکےدوران گفتگونہ کرے ۔


    البَصیرُ​_ 28

    سب کچھ دیکھنے والا​
    جو شخص نماز جمعہ کے بعد ایک سو مرتبہ یہ اسم پڑھے گا، انشاء اللہ تعالیٰ اس کے دل میں نور اور آنکھوں میں روشنی پیدا ہوگی۔​
    یَابَصِيرُ

    عصرکےابتدائی وقت سے لیکر غروبِ آفتاب تک جوروزانہ 7بار پڑھے گا تو اچانک موت سے محفوظ رہے گا۔


    الحَکَمُ​_ 29

    حاکم مطلق​
    آخر شب میں با وضو ہو کر ننانوے مرتبہ پڑھنے والے کا دل انشاء اللہ تعالیٰ اس کا قلب کشف و الہام کا مرکز ہو جائے گا۔​
    یَاحَكَمُ
    ہرنمازکےبعد80بارپڑھنےوالا کسی کامحتاج نہ ہوگا۔


    یَاعَدْلُ _ 30

    سر تاپا انصاف کرنے والا
    جونمازِمغرب کےبعدہزاربار پڑھے گا آسمانی بلاؤں سےنجات پائےگا۔



    الَلطیفُ​_ 31

    سر تاپا لطف و کرم​
    ایک سو تینتیس مرتبہ روزانہ پڑھنے والے کے رزق میں انشاء اللہ تعالیٰ برکت ہوگی اور سب کام بخوبی پورے ہوں گے۔​
    فقر و فاقہ، دکھ، مصیبت اور پریشانی میں مبتلا شخص کسی وقت اچھی طرح وضو کرکے دوگانہ پڑھے اور دل میں مقصد کا خیال رکھ کر ایک سو مرتبہ یہ اسم پڑھے۔ انشاء اللہ تعالیٰ کامیابی ہوگی۔​
    یَالطِيفُ
    جوروزانہ تَحِیَّةُ الْوُضُوکےبعد 100بار پڑھےگا توبیماریوں سے صحت ملےگی،مشکلات سے نَجات ملےگی،اور بیٹیوں کےنصیب کھلیں گے۔
    نوٹ
    وضوکےفورابعداعضاءخشک ہونےسےپہلےجودو نوافل اداکیئےجائیں انکوتحیةالوضو کہتےہیں ـ


    الخَبیرُ​_ 32

    آگاہ و باخبر​
    سات روز تک جوشخص بکثرت اس اسم کا ورد کرے گا اس پر انشاء اللہ تعالیٰ پوشیدہ راز ظاہر ہونے لگیں گے۔​
    یَاخَبِيرُ
    نفسِ امارہ(برائی کاحکم دینےوالا نفس) کے ہاتھوں گرفتار شخص اس کا وظیفہ کرے تو نجات پائے گا۔


    الحلیمُ​_ 33

    بڑا بردبار​
    اس اسم کو کاغذ پر لکھ کر پانی سے دھو کر، پانی جس چیز پر بھی چھڑکا جائے گا، خیر و برکت ہوگی۔​
    یَاحَلِيمُ
    اسکوکاغذپرلکھ کردھوکر کھیتی پرچھڑکنےسے زراعت ہرآفت سے محفوظ رہےگی ـ


    العظیمُ​_ 34

    بہت ہی بزرگ​
    اس اسم کے بکثرت ورد کرنے والے کو انشاء اللہ تعالیٰ عزت و عظمت حاصل ہوگی۔
    یَاعَظِيمُ
    ۔7بارپانی پرپڑھ کردم کرکےپینے سےپیٹ دردسےحفاظت ہوگی۔



    الغفورُ​_ 35

    بہت بخشنے والا​
    جو شخص یَا غَفُور کا بکثرت ورد رکھے گا۔ اللہ تعالیٰ اس کے مال اور اولاد میں برکت دے گا اور دکھ، تکلیف، رنج و غم دور ہو جائیں گے۔​
    یَاغَفُورُ
    جسےسردردہو یا بیماری ہو یا غم پیش ہو 3بار یاغفور کی مقطعات لکھ کرکھانےسےشفاء ہوگی۔
    نوٹ: اسم پاک کو کاغذپرلکھ کر اسکی گیلی سیاہی پرروٹی کاٹکڑا لگائیں یہاں تک وہ نقش روٹی میں جذب کرلے اسکو مقطعات کہتےہیں۔


    الشکورُ​_ 36

    قدردان​
    معاشی تنگی یا دکھ تکلیف میں مبتلا شخص اگر روزانہ اکتالیس مرتبہ اس اسم اعظم کو پڑھے تو انشاء اللہ تعالیٰ اس سے نجات پائے گا۔​
    یَاشَکُوْرُ
    ۔5ہزارباروزانہ پڑھنےوالا قیامت میں بلندمرتبہ پائےگا۔


    العلیُ​_ 37

    بہت برتر و بلند​
    اس اسم کو جو شخص ہمیشہ پڑھتا رہے اور اسے لکھ کر اپنے پاس رکھے، انشاءاللہ تعالیٰ اسے رتبہ کی بلندی، خوشحالی اور مقصد میں کامیابی حاصل ہوگی۔​
    یَاعَلِيُّ 
    ۔3بارپڑھ کرسوجن پردم کرنے سے شفا ہوگی۔


    الکَبیرُ​_ 38

    بہت بڑا​
    عہدہ سے معزول شخص سات روزے رکھے اور روزانہ ایک ہزار مرتبہ یَا کَبِیرُ پڑھے، انشاء اللہ عہدہ پر بحال ہو جائے گا۔
    یَاكَبِيرُ
    ۔9بارپڑھ کربیمارپردم کرنے سے شفاہوگی۔


    الحفیظُ​_ 39

    سب کا نگہبان​
    اس اسم کا بکثرت ورد کرنے اور لکھ کر اپنے پاس رکھنے والا انشاء اللہ ہر قسم کے خوف و خطر و ضرر سے محفوظ رہے گا۔​
    یَاحَفِيْظُ
    جوروزانہ 16بارپڑھےگاہرطرح سےبہادررہےگاـ


    المُقیتُ​_ 40

    توانائی بخشنے والا​
    حصول مقصد کے لیے خالی آب خورے پر سات مرتبہ یَا مُقِیتُ پڑھ کر دم کرے، پھر اس آب خورے میں پانی پئیے۔ انشاء اللہ تعالیٰ مقصد حاصل ہوگا۔​
    یَامُقِيْتُ
    جسکی آنکھ سرخ ہواوردرد کرےتو10بارپڑھ کردم کرنےسے شفاہوگی۔


    الحَسیبُ​_ 41

    سب کے لیے کافی​
    اگر کسی آدمی یا چیز کا ڈر ہو تو جمعرات سے شروع کرکے آٹھ یوم تک صبح و شام ستر مرتبہ حسبی اللہ الحسیب پڑھے۔ انشاء اللہ ہر شر سے محفوظ رہے گا۔​
    یَاحَسِيْبُ
    روزانہ 70بارپڑھنےوالاہرآفت سےمحفوظ رہےگا۔


    الجلیلُ​_ 42

    بلند مرتبت​
    مشک و زعفران سے یا جلیل لکھ کر اپنے پاس رکھے اور بکثرت یا جلیل کا ورد رکھے تو انشاء اللہ تعالیٰ عزت و عظمت، قدر و منزلت حاصل ہوگی۔
    یَاجَلِيلُ
    ۔10بارپڑھ کر مال و اسباب اوررقم وغیرہ دم کرنے سے چوری سےحفاظت ہوگی ـ​


    الکریمُ​_ 43

    بہت کرم کرنے والا​
    روزانہ یہ اسم پڑھتے پڑھتے اگر سو جایا کرے تو اسے علماء و صلحاء میں عزت نصیب ہوگی۔
    یَاكَرِيمُ
    بسترپرپڑھتےپڑھتےسوجانےسے فرشتے دعاکرتےہیں۔


    الرَقیبُ​_ 44

    بڑا نگہبان​
    جو شخص روزانہ سات مرتبہ یا رقیب پڑھ کر اپنے مال، آل و اولاد پر دم کرے اور بکثرت اس کا ورد رکھے۔ انشاء اللہ تعالیٰ وہ سب آفتوں سے محفوظ رہے گا۔​
    یَارَقِيْبُ
    پھوڑے پھنسی پر3بار پڑھ کرپھونک مارنے سےشفاہوگی۔


    المُجیبُ​_ 45

    دعا قبول کرنے والا​
    جو شخص کثرت سے یہ اسم پڑھے گا اس کی دعائیں انشاء اللہ تعالیٰ بارگاہِ خداوندی میں قبول ہونے لگیں گی۔​
    یَامُجِيْبُ
    ۔3بارپڑھ کردم کرنےسردرد دور ہوگا۔



    الواسعُ​_ 46

    گنجائش والا​
    اللہ تعالیٰ اس اسم کو بکثرت پڑھنے والے کے لیے غنائے ظاہری و باطنی کے در کشادہ فرما دیں گے۔​
    یَاوَاسِعُ
    بچھوکاٹ لےتو70بارپڑھ کردم کرنےسےزہراثر نہ کرےگا۔


    الحَکیمُ​_ 47

    بات کی تہہ / شے کی حقیقت جاننے والا​
    جو شخص بکثرت یا حکیم پڑھا کرے، اس پر انشاء اللہ تعالیٰ علم و حکمت کے دروازے کھل جائیں گے۔​
    یَاحَكِيْمُ
    ہرنمازکےبعد 80بارپڑھنےوالا کسی کامحتاج نہ ہوگا۔



    الوَدُودُ​_ 48

    بڑا محبت کرنے والا​
    ایک ہزار مرتبہ اس اسم کو پڑھ کر کھانے پر دم کرے اور اپنی بیوی کے ساتھ وہ کھانا کھائے تو انشاء اللہ تعالیٰ میاں بیوی کے درمیان باہمی رنجش محبت میں بدل جائیں گے۔
    یَاوَدُوْدُ
    ایک ہزارپڑھ کرکسی کھانےپر دم کرکےکھلانےسےدشمنی ختم ہوگی۔​


    المَجیدُ​_ 49

    بہت بزرگ​
    اگر کوئی شخص کسی موذی مرض (جذام، آتشک وغیرہ) میں مبتلا ہے تو چاند کی 13، 14 اور 15 تاریخ کو روزہ رکھے۔ افطار کے بعد یا مجید بکثرت پڑھ کر پانی پر دم کرکے پی لے تو انشاء اللہ تعالیٰ صحت یاب ہوگی۔​
    یَامَجِيْدُ
    گرمیوں میں پڑھنےسےپیاس سےحفاظت ہوگی ـ


    الباعِثُ​_ 50

    مردے جلانے والا​
    روزانہ رات کو سوتے وقت سینے پر ہاتھ رکھ کر ایک سو ایک مرتبہ یا باعث پڑھنے سے انشاء اللہ تعالیٰ دل، علم و حکمت سے بھر جائے گا۔​
    یَابَاعِثُ
    جوسات بارپڑھ کر اپنے اوپر پھونک کر حاکم وافسر کےپاس جائےتو حاکم وافسر مہربان ہوگا۔


    No comments

    Thanks

    Ad2

    Post Bottom Ad