Header Ads

  • Breaking News

    ALLAH k name our un k fzaiel dosra hissa

    ہم اپنے دوسرے موضوع کا آغاز اللہ تعا لی کے با برکت  نام سے کرتے ہیں
    اللہ کے ذاتی نام


    ALLAH k name our un k fzaiel _ https://quranayatshifa.blogspot.com
    ALLAH k name our un k fzaiel


    اللہ کے علاوہ اللہ کے ننانوے بہترین صفاتی نام مشہور ہیں۔ انہیں أسماء الله الحسنى کہا جاتا ہے۔ ہر چیز جو آسمانوں اور زمین میں ہے اُس کی تسبیح کر رہی ہے، اور وہ زبردست اور حکیم ہے 

    اللہ تعالی کو اسے جانو جیسا کہ  وہ جاننے کا حق رکھتا ہے اور اس کے لیے بہتریں ذریعہ اسما ء الحسنی ہیں

    اللہ نے انسان کو اس دنیا میں آزمائش کے لۓ بھیجا ہے ۔ اور اس آزمائش کے دوران اس کو طرح طرح کی مصیبتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ایسے وقت میں بہت سارے انسان مشکلات سے گھبرا کر راستے سے بھٹک جاتے ہیں اور یہ فراموش کر بیٹھتے ہیں کہ یہ صرف اور صرف اللہ کی جانب سے لیا جانے والا امتحان ہے۔ اور اس کا صلہ بھی وہی دے گا۔ اللہ کی انسان سے محبت کی شدت کو ناپنے کے لۓ ستر ماؤں کی مثال دی جاتی ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ اللہ کی اپنے بندوں سے اس کی محبت کو ناپنے کا پیمانہ آج تک دریافت ہی نہ ہو سکا ہے۔اللہ ذوالجلالِ والاکرام کے تمام نام بہترین ہیں۔ اللہ رب العزت کے کسی بھی نام کو اس سے دعاء میں وسیلہ بنایا جاسکتا ہے اور یہی سب سے بہترین وسیلہ ہے۔ 

    اللہ تعالیٰ کا فرمانِ مبارک ہے
    وَللہ الْاَسْمَآءُ الْحُسْنٰی فَادْعُوْہُ بھَا وَ ذَرُوا الَّذِین یُلْحِدُوْنَ فی اَسْمَآئِہٖ، سَیُجْزَوْنَ مَاکَانُوْا یَعْمَلُوْنَ   (الاعراف:180

    اور اللہ تعالیٰ کے لئے اچھے نام ہیں، لہٰذا انہی کے ساتھ اسے پکارو اوران لوگوں کو چھوڑ دو جو اس کے ناموں کے بارے میں کج روی کا شکار ہیں، جو کچھ وہ کرتے ہیں اس کا انہیں عنقریب بدلہ دیا جائے گا۔

    اسی طرح حدیث نبوی ہے

     بے شک اللہ تعالی کے ننانوے نام ہیں جنہوں نے ان ناموں کو یاد کیا وہ جنت میں داخل ہو گا ۔

     صحیح بخاری 

    الشہیدُ​_ 51

    حاضر و ناظر​

    نافرمان بیوی یا اولاد کی پیشانی پر صبح کے وقت ہاتھ رکھ کر اکیس مرتبہ یا شھید پڑھ کر دم کرنے سے انشاءاللہ تعالیٰ وہ فرمانبردار ہو جائیں گے۔

    یَاشَهِيْدُ

    صبح سورج نکلنےسےپہلے نافرمان بچےیابچی کی پیشانی پرہاتھ رکھ کرآسمان کی طرف منہ کرکے21بارپڑھنےسے بچہ وبچی نیک بنیں گے


    الحقُ​_ 52

    بر حق​

    چوکور کاغذ کے چاروں کونوں پر الحق لکھے۔ پھر سحر کے وقت کاغذ ہتھیلی پر رکھ کر آسمان کی طرف بلند کرے اور دعا کرے تو انشاء اللہ تعالیٰ گم شدہ شخص یا سامان محفوظ مل جائے گا۔

    یَاحَقُّ

    قیدی آدھی رات ننگےسر 108بار پڑھےتو رہائی پائے گا۔


    الوَکیلُ​_ 53

    بڑا کارساز​

    کسی بھی آسمانی آفت کے خوف کے وقت یا وکیل کا بکثرت ورد انشاء اللہ تعالیٰ ہر آفت سے محفوظ رکھے گا۔​

    یَاوَكِيْلُ

    عصرکےوقت سےلیکرغروب آفتاب تک 7بارپڑھنےوالا آفت سےپناہ پائےگا۔


    القویُ​_ 54

    قوت کا سرچشمہ​

    جو شخص واقعی مظلوم، کمزور و مغلوب ہو، وہ ظالم دشمن کی قوت توڑنے کی نیت سے بکثرت اس اسم کو پڑھے، انشاء اللہ تعالیٰ اس سے محفوظ رہے گا۔ (ناحق یہ عمل ہرگز نہ کرے)​

    یَاقَوِيُّ

    جمعہ کی دوسری گھڑی میں پڑھنےسے بھولنےکامرض دور ہوگا۔


    المَتینُ​_ 55

    شدید قوت والا​

    المتین کاغذ پر لکھ کر پانی سے دھو کر بے دودھ والی عورت کو پلائیں تو انشاء اللہ تعالیٰ دودھ بڑھ جائے گا۔

    یَامَتِيْنُ

    جس بچےکادودھ چھڑا دیا ہو اس کو کاغذ پر لکھ کر پلانے سے اسےسکون ملےگا،

    جس عورت کادودھ کم ہواسےلکھ کرپلانےسے دودھ زیادہ ہوگا۔


    الوَلِیُ​_ 56

    حمایتی، دوست​

    جو شخص اہل خانہ کی عادات و خصائل سے خوش نہ ہو، وہ جب اس کے سامنے جائے تو یہ اسم پڑھتا رہے، انشاء اللہ تعالیٰ نیک خصلت ہو جائے گی۔​

    یَاوَلِيُّ

    اسے زیادہ پڑھنے والےکی بیوی فرمانبردار ہوگی۔


    الحَمیدُ​_ 57

    تعریف کے لائق​

    پینتالیس دن متواتر تنہائی میں ترانوے مرتبہ روزانہ یا حمید پڑھنے والے کی بری عادات انشاء اللہ تعالیٰ چھوٹ جائیں گی۔​

    یَاحَمِيْدُ

    گندی باتوں کی عادت نہ جاتی ہو وہ 90بارپڑھ کرکسی خالی پیالےیاگلاس پردم کرکےاسی میں پانی پیاکریں،ایک بارکادم کیاہواپیالہ یا گلاس سالوں تک چلاسکتےہیں ۔


    المُحصِیُ​_ 58

    دائرہ شمار میں گھیرے رکھنے والا​

    روٹی کے بیس ٹکڑوں پر روزانہ یہ اسم پڑھ کر اگر کوئی شخص کھائے تو انشاء اللہ تعالیٰ مخلوق خدا اس کی مسخر ہوگی۔​

    یَامُحْیِيْ

    گیس ہو یا پیٹ یاکسی اور جگہ درد ہو یا کسی عضو کےضائع ہونے کاخوف ہوتو7بارپڑھ کر اپنےاوپردم کرنےسےفائدہ ہوگا۔


    المُبدیُ​_ 59

    پہلی بار پیدا کرنے والا​

    حاملہ کے پیٹ پر ہاتھ رکھ کر ننانوے مرتبہ یا مبدی اگر پڑھا جائے تو انشاء اللہ تعالیٰ نہ وہ حمل ساقط ہوگا اور نہ وقت سے پہلے بچہ پیدا ہوگا۔


    المُعیدُ​_ 60

    دوبارہ پیدا کرنے والا​

    گم شدہ کے لیے جب گھر کے سب افراد سو جائیں تو گھر کے چاروں کونوں میں ستر مرتبہ یا معید پڑھے۔ انشاء اللہ تعالیٰ سات روز میں آ جائے گا یا پتا چل جائے گا۔​


    المُحییُ​_ 61

    زندہ رکھنے والا​

    بیمار شخص اگر بکثرت المحیی کا ورد رکھے تو انشاء اللہ تعالیٰ اسے صحت ہو جائے گی۔​

    جو کوئی شخص ننانوے مرتبہ پڑھ کر اپنے اوپر دم کرے تو ہر طرح کی قید و بند سے انشاء اللہ تعالیٰ بچا رہے گا۔​


    المُمیتُ​_ 62

    موت دینے والا​

    جس شخص کا نفس اپنے قابو میں نہ ہو، وہ سوتے وقت الممیت پڑھتے پڑھتے سو جائے (سینہ پر ہاتھ رکھ کر پڑھے) تو انشاء اللہ تعالیٰ نفس مطیع ہو جائے گا۔​

    یَامُمِيْتُ

    روزانہ 7بارپڑھ کراپنےاوپردم کرنےسےجادو اثرنہیں کرےگا۔


    الحیُ​_ 63

    دائمی زندہ رہنے والا​

    جو شخص تین ہزار مرتبہ یا حی کا ورد رکھے۔ انشاء اللہ تعالیٰ وہ کبھی بیمار نہ ہوگا۔​

    جو بیمار مشک و گلاب سے چینی کے برتن پر یہ اسم لکھ کر میٹھے پانی سے دھو کر پی لے تو شفا پائے گا۔​

    یَاحَيُّ

    جوبیمارہزاربارپڑھےشفاپائےگا۔


    القَیومُ​_ 64

    سب کو تھامنے والا​

    اس اسم کا بکثرت ورد رکھنے والے کی انشاء اللہ تعالیٰ لوگوں میں عزت اور ساکھ بڑھے گی۔​

    تنہائی میں اس کا ورد رکھنے والا خوش حال ہو جائے گا۔

    یَاقَيُّومُ

    صبح کوطلوعِ آفتاب سے پہلے زیادہ پڑھنےسےلوگ دوست رکھیں گے۔


    الواجدُ​_ 65

    ہر چیز پا لینے والا​

    کھانے کے وقت اس اسم کے ورد سے غذا قلب کی طاقت، قوت و نورانیت کا باعث ہوگی۔​

    یَاوَاجِدُ

    ہرنوالےپرپڑھنےسےوہ نوالہ پیٹ میں نورہوگااور بیماری دور ہوگی۔


    الماجدُ​_ 66

    بزرگی اور بڑائی والا​

    تنہائی میں یہ اسم اس قدر پڑھا جائے کہ بے خود ہو جائے تو انشاء اللہ تعالیٰ قلب پر انوارِ الہٰیہ ظاہر ہوں گے۔​

    یامَاجِدُ

    جوکوئی 10بار پڑھ کر شربت وغیرہ پردم کرکےپی لےگابیمارنہ ہوگا۔


    یَاوَاحِدُ _ 67

    ایک

    جسےڈرلگتاہووہ تنہائی میں 1001 (ایک ہزارایک)بارپڑھ لےتواسکاخوف جاتارہےگا۔


    یَاأَحَدُ _ 68

     یکتا​

    ۔1-تنہائی میں 1000 (ہزار)بار پڑھنےوالانیک بن جائےگا۔

    ۔2- 9بارپڑھ کرحاکم اورافسرکے پاس جانےوالا عزت اورسرفرازی پائےگا۔


    الواحدُالاَحَدُ​

    ایک۔ یکتا​

    ایک ہزار مرتبہ الواحد الاحد پڑھنے والے کے دل سے مخلوق کی محبت و خوف نکل جائے گا۔​

    بے اولاد اس اسم کو لکھ کر اپنے پاس رکھ لے تو انشاء اللہ تعالیٰ وہ صاحب اولاد ہو جائے گا۔​



    الصمَدُ​_ 69

    بے نیاز​

    سحر کے وقت سر بسجود ہو کر ایک سو پچیس مرتبہ یہ اسم پڑھنے سے انشاء اللہ تعالیٰ ظاہری و باطنی سچائی نصیب ہوگی۔​

    باوضو شخص یا صمد کا ورد رکھنے والا انشاء اللہ تعالیٰ مخلوق سے بے نیاز ہو جائے گا۔​

    یَا صَمَدُ 

    ۔1000 (ہزار)بارپڑھنےوالا دشمن پرفتح پائےگا۔


    القادرُ​_ 70

    گرفت والا۔ قدرت والا​

    بر سرِ حق شخص دو رکعت نفل پڑھنے کے بعد صدق دل سے ایک سو مرتبہ یا قادر پڑھے تو اللہ تعالیٰ اس کے دشمنوں کو ذلیل و رسوا کرے گا۔​

    کوئی دشواری پیش آجائے تو اکتالیس مرتبہ یا قادر پڑھنے سے انشاء اللہ تعالیٰ دور ہو جائے گی۔​

    یَاقَادِرُ

    ۔1-مشکل آپڑےتو41بارپڑھنےسے مشکل آسان ہوگی۔

    2-دوران وضو ہرعضودھوتے وقت پڑھنےسے دشمن (انسان ہویاجن)اغوانہیں کرسکےگا۔


    المُقتدرُ​_ 71

    پوری قدرت والا​

    سو کر اٹھنے پر بکثرت یا بیس مرتبہ یا مقتدر کا ورد کرنے سے تمام کام آسان ہوں گے۔​

    یَامُقْتَدِرُ

    ۔1- 20 بارروزانہ پڑھنےسے اللہ عزوجل کی رحمتوں کےسائے میں رہےگا۔۔

    2- نیندسےبیدارہوکر20بارپڑھنے سےہرکام میں اللہ عزوجل کی مددشامل رہےگی۔


    المُقدمُ​_ 72

    آگے بڑھانے والا​

    ہنگام جنگ یا مقدم کے بکثرت ورد کرنے سے انشاء اللہ تعالیٰ پیش قدمی کی قوت حاصل ہوگی اور دشمنوں سے حفاظت ہوگی۔​

    یَامُقَدِّمُ

    جنگ یاخوف کیادھات جگہ بےچینی کی حالت میں پڑھیں ۔


    المُؤَخرُ​_ 73

    پیچھے ہٹانے والا​

    جو شخص ایک سو مرتبہ روزانہ پابندی سے یا موخر پڑھے گا، اسے اللہ تعالیٰ کا ایسا قرب نصیب ہوگا کہ بلا اس کے بے چین رہے۔​

    بکثرت ورد سے انشاء اللہ تعالیٰ سچی توبہ کی توفیق بھی نصیب ہوگی۔​

    یَامُؤَخِّرُ

    کسی بھی نمازکےبعد100بار پڑھنےسے دل اللہ عزوجل کی محبت اور یاد میں رہےگا۔

    ۔100بارروزانہ پڑھنےسے سب کام پورےہوں گے۔



    الاَوَلُ​_ 74

    پہلا​

    جس کے ہاں اولادِ نرینہ نہ ہوتی ہو، وہ چالیس یوم روزانہ چالیس مرتبہ یا اول پڑھے انشاء اللہ تعالیٰ مراد پوری ہوگی۔​

    یَاأَوَّلُ

    ۔100بارروزانہ پڑھنےسےبیوی محبت کرےگی۔



    الاَخرُ​_ 75

    سب کے بعد​

    روزانہ ایک ہزار مرتبہ یہ اسم پڑھنے والے کے دل سے غیر اللہ کی محبت نکل جائے گی اور انشاء اللہ تعالیٰ خاتمہ بالخیر ہوگا۔​

    یَاآخِرُ

    جوکسی جگہ جائے اس کوپڑھ لےتووہاں عزت پائےگا۔



    الظاھرُ​_ 76

    آشکارا​

    نماز اشراق کے بعد اگر کوئی شخص یہ اسم پانچ سو مرتبہ ورد رکھے تو انشاء اللہ تعالیٰ، اللہ پاک اس کی آنکھوں میں روشنی اور دل میں نور عطا فرمائیں گے۔​

    یَاظَاهِرُ

    گھرکی دیوارپرلکھ لینےسے دیوار سلامتی رہےگی۔



    الباطنُ​_ 77

    پنہاں۔ پوشیدہ​

    روزانہ تینتیس مرتبہ یا باطن کا ورد کرنے سے باطنی اسرار منکشف ہونے لگتے ہیں اور پڑھنے والے کے دل میں نور عطا فرمائیں گے۔​

    یَابَاطِنُ

    جوکسی کوامانت سونپےیازمین میں دفن کرےتواسمیں اَلْبَاطِنُ لکھ کررکھ دےتواسمیں خیانت نہ ہوگی۔


    الوالیِ​_78

    با اقتدار متصرف​

    اس اسم کا بکثرت ورد آفات نا گہانی سے بچاتا ہے۔​

    کورے آب خورے پر لکھ کر اور اس میں پانی بھر کر گھر میں چھڑکنے سے مکان بھی آفات سے محفوظ ہو جاتا ہے۔​

    یَاوَالِيْ

    کورےپیالےپرلکھ کر اسمیں پانی ڈال کرگھرکے درودیوار پر ڈالنے سے گھرآفتوں سےامن میں رہےگا۔


    المُتعالیِ​_ 79

    سب سے بلند و برتر​

    اس اسم کا بکثرت ورد رکھنے سے انشاء اللہ تعالیٰ تمام مشکلات رفع ہوں گی۔​

    عورت اگر ایام ماہواری میں بکثرت یا متعالی کا ورد رکھے تو انشاء اللہ تعالیٰ تکلیف سے محفوظ رہے گی۔

    یَامُتَعَالِی

    مشکل ترین کاموں میں اسکی کثرت مفیدہے۔


    البَرُ​_ 80

    بہتر سلوک کرنے والا​

    اگر کوئی بدکار اور شرابی شخص روزانہ سات مرتبہ پابندی سے یہ اسم یا بر پڑھتا رہے تو گناہ اور شراب کی رغبت انشاء اللہ تعالیٰ جاتی رہے گی۔

    بچہ کی پیدائش پر سات مرتبہ یا بر پڑھ کر دم کرنے اور اس کو اللہ کے سپرد کردینے سے بچہ جوانی تک تمام آفات سے محفوظ رہے گا، انشاء اللہ تعالیٰ۔

    یَابَرُّ

    7بارپڑھ کربچےپردم کرکےاللہ عزوجل کے سپردکرنےسے بالغ ہونےتک وہاں بچہ بلاؤں سے محفوظ رہےگا۔


    التوابُ​_ 81

    بہت جلد توبہ قبول کرنے والا​

    نماز چاشت کے بعد تین سو ساٹھ مرتبہ یا تواب کا ورد رکھنے والے کو انشاء اللہ تعالیٰ سچی توبہ نصیب ہوگی۔ اس اسم کے بکثرت ورد رکھنے والے کے انشاء اللہ تعالیٰ تمام کام آسان ہو جائیں گے۔​

    یَاتَوَّابُ

    چاشت کی نمازکےبعد360بار پڑھنے والے کو خالص توبہ نصیب ہوگی۔


    المُنتَقمُ​_ 82

    بدلہ لینے کی قدرت رکھنے والا​

    بر سرِ حق شخص میں اپنے دشمن سے بدلہ لینے کی قدرت نہ ہو تو تین جمعہ تک یا منتقم کا بکثرت ورد کرے۔ اللہ تعالیٰ خود اس ظالم سے نمٹ لیں گے۔​

    یَامُنْتَقِمُ

    تین جمعہ تک اسکوکثرت سے پڑھنے سے دشمن دوست بن جائےگاـ


    العفُوُ​_ 83

    بہت درگزر کرنے والا​

    اس اسم کو کثرت سے پڑھنے کی وجہ سے انشاء اللہ تعالیٰ پڑھنے والے کے تمام گناہ معاف ہو جائیں گے۔

    یَاعَفُوُّ

    گناہگاراسکی کثرت کرے تو اس کے گناہ معاف ہوجائیں گے۔


    الرَؤُفُ​_ 84

    مشفق و مہربان​

    بکثرت یا رؤف کا ورد رکھنے سے انشاء اللہ تعالیٰ مخلوق اس پر مہربان ہو جائے گی اور یہ مخلوق پر۔​

    دس مرتبہ درود شریف اور دس مرتبہ یا رؤف پڑھنے سے غصہ رفع ہو جاتا ہے۔​

    یَارَؤُفُ

    ظالم سےمظلوم کاپیچھاچھڑانے والا 10بار پڑھ کر ظالم سےبات کرے تو وہ اس کی سفارش قبول کرےگا۔


    مَالک المُلکِ​_ 85

    کائنات کا کل مالک​

    جو شخص ہمیشہ یا مالک الملک پڑھتا رہے گا، اللہ تعالیٰ اس کو غنی اور لوگوں سے بے نیاز کر دیں گے۔ وہ شخص کسی کا محتاج نہ رہے گا۔​

    یَامَالِكَ الْمُلْكِ

    اس کی کثرت سے خوشحالی نصیب ہوگی۔



    ذُوالجلال والاِکرام​_ 86

    جلال اور کرم والا​

    اس اسم کو بکثرت ورد رکھنے سے اللہ تعالیٰ اس کو عزت و عظمت اور مخلوق سے استغنا نصیب فرما دیں گے۔​

    یَاذَا الْجَلَالِ وَالْإِكْرَامِ

    ۔1-اس کی کثرت سے خوشحالی نصیب ہوگی۔

    2-اس کی کثرت کرکے دعاکرنے سے دعاقبول ہوگی۔


    المُقسِطُ​_ 87

    عادل و منصف​

    کسی خاص اور جائز مقصد کے لیے سات مرتبہ یا مقسط پڑھنے سے انشاء اللہ تعالیٰ مقصد حاصل ہوگا۔​

    اور جو شخص روزانہ یا مقسط کا ورد رکھے، وہ شیطانی وسوسوں سے محفوظ رہے گا۔​

    یَامُقْسِطُ

    شیطانی وسوں کییے100بار پڑھنامفیدہے۔


    الجامِعُ​_ 88

    بکھرے ہوؤں کو یکجا کرنے والا​

    جس کے اعزہ و احباب منتشر ہو گئے ہوں، وہ چاشت کے وقت غسل کرکے منہ آسمان کی طرف اٹھا کر دس مرتبہ یا جامع پڑھے اور ایک انگلی بند کر لے۔ اسی طرح ہر دس مرتبہ پر ایک ایک انگلی بند کرتا جائے آخر میں دونوں ہاتھ منہ پر پھیر لے۔ انشاء اللہ تعالیٰ سب یکجا ہو جائیں گے۔​

    یَاجَامِعُ

    چاشت کےوقت غسل کرکے آسمان کی طرف منہ کرکے 10بار پڑھیں اور ہربار میں ایک انگلی بندکرتےجائیں پھراپنے منہ پرہاتھ پھیرلیں توتھوڑے عرصہ میں جدا ہونے والے عزیزواقارب  جمع ہوجائیں گے۔


    الغَنِیُ​_ 89

    بے نیاز​

    روزانہ ستر مرتبہ یہ اسم پڑھنے والے کے مال میں اللہ تعالیٰ برکت عطا فرمائیں گے۔ انشاء اللہ تعالیٰ کسی کا محتاج نہ رہے گا۔​

    یَاغَنِيُّ

    چلتےپھرتے،اٹھتےبیٹھتے پڑھنے سے ریڑھ کی ہڈی، گھٹنوں ،جوڑوں کادرد یاجسم کےکسی حصےکابھی دردجاتارہےگا۔


    المُغنیُ​_ 90

    بے نیاز گر​

    اول و آخر گیارہ مرتبہ درود شریف اور گیارہ سو گیارہ مرتبہ یہ اسم بطور وظیفہ صبح یا عشاء کی نماز کے بعد پڑھنے والے کواللہ تعالیٰ غنائے ظاہری و باطنی عطا فرمائیں گے۔​

    یَامُغْنِيُ

    ایک بارپڑھ کرہاتھوں پردم کرکےدردکی جگہ ملنےسے سکون ملےگا۔


    المانِعُ​_ 91

    روک دینے کی طاقت رکھنے والا​

    میاں بیوی میں ناچاقی ہو تو بستر پر لیٹتے وقت بیس مرتبہ یہ اسم پڑھ لیا کرے۔ انشاء اللہ تعالیٰ باہم الفت و محبت پیدا ہو جائے گی۔​

    یا مانع بکثرت پڑھنے والا شر سے محفوظ رہے گا۔​

    یَامَانِعُ

    شوہرناراض ہوتوبیوی اوربیوی ناراض ہوتوشوہرسونےسےپہلے بچھونےپربیٹھ کر20بار پڑھے توصلح ہوجائے گی۔

    (تاحصولِ مراد)



    الضارُ​_ 92

    نقصان پہنچانے کی قدرت رکھنے والا​

    شب جمعہ میں ایک سو مرتبہ یہ اسم پڑھنے والا انشاء اللہ تعالیٰ تمام ظاہری و باطنی آفتوں سے محفوظ رہے گا اور اسے قرب الہٰی حاصل ہوگا۔​

    یَاضَآرُّ

    جسےکوئی منصب وعہدہ ملےاور وہ اس پرقائم رہناچاہے تووہ ہرشبِ جمعہ(جمعہ اور جمعرات کی درمیانی رات) اور ایامِ بیض میں 100بارپڑھے۔

    نوٹ

    ہر اسلامی ماہ کی 13، 14 اور 15 تاریخ کو ایامِ بیض کہتے ہیں ۔


    النافعُ​_93

    نفع پہنچانے کی قدرت رکھنے والا​

    کسی بھی کام کے شروع کرتے وقت اکتالیس مرتبہ یا نافع پڑھنے سے کام انشاء اللہ تعالٰی کام حسب منشا ہوگا۔ ​

    کسی سواری کا سوار بکثرت اس اسم کا ورد رکھے تو انشاء اللہ تعالیٰ ہر آفت سے بچا رہے گا۔​

    یَانَافِعُ

    کسی کام کو شروع کرنے سے پہلے 20 بار پڑھنے سے وہ کام مرضی کے مطابق ہوتا ہے۔


    النُورُ​_ 94

    نور سراپا​

    جو شخص شب جمعہ میں سات مرتبہ سورۃ نور اور ایک ہزار مرتبہ یہ اسم یا نور پڑھے گا تو انشاء اللہ تعالیٰ اس کا دل انوارِ الہٰی سے منور ہو جائے گا۔​

    یَانُوْرُ

    جو7بارسورة النور پڑھےپھر   1001 (ایک ہزارایک)بار اس کوپڑھےتواس کا دل روشن ہوگا۔


    الھادِیُ​_ 95

    راہ راست دکھانے والا​

    ہاتھ اٹھا کر منہ آسمان کی طرف کرکے جو شخص اس اسم کو بکثرت پڑھ کرہاتھ منہ پر پھیر لے تو اس کو انشاء اللہ تعالیٰ کامل ہدایت نصیب ہوگی اور اہل معرفت میں شامل ہو گا۔

    یَاهَادِيُ

    جوآسمان کی طرف منہ کرکے ہاتھ اٹھاکراس کوکثرت سے پڑھےاوروہ ہاتھ اپنی آنکھوں اورمنہ پرمل لےتواہل معرفت کامرتبہ پائےگا۔​


    البدیعُ​_ 96

    نمونے کے بغیر ایجاد کرنے والا​

    باوضو یا بدیع پڑھتے پڑھتے اگر سو جائے تو جس کام کا ارادہ ہو اس کے متعلق خواب میں معلوم ہو جائے گا۔​

    جس کو کوئی غم، مصیبت و پریشانی پیش آئے تو وہ ایک ہزار مرتبہ یَا بَدِیعُ السَمٰوٰتِ وَالاَرضِ پڑھے تو انشاء اللہ تعالیٰ غم و پریشانی سے نجات نصیب ہوگی۔​

    جو شخص نماز عشاء کے بعد بارہ سو مرتبہ بارہ دن تک یَا بَدِیعُ العَجَائِبِ بِالخَیرِ یَا بَدِیعُ جس مقصد کے لیے بھی پڑھے گا۔ انشاء اللہ تعالیٰ وہ کام عمل کی مدت سے پہلے ہی ہو جائے گا۔​

    یَابَدِيْعُ

    جسے سخت مہم درپیش ہو وہ 70000 (ستر ہزار) بار پڑھے تو کامیابی ہوگا۔


    الباٰقی​_ 97

    ہمیشہ ہمیشہ رہنے والا​

    جمعہ کی رات کو ایک ہزار مرتبہ جو شخص اس اسم یا باقی کا ورد کرے گا، اللہ تعالیٰ اسے ہر طرح کے ضرر و نقصان سے محفوظ رکھیں گے اور انشاء اللہ تعالیٰ اس کے تمام نیک کام مقبول ہوں گے۔​

    یَابَاقِيُ

    جو سورج نکلنے سے پہلے 100 بار پڑھے گا دکھ سے محفوظ رہے گا۔


    الوَارِثُ​_ 98

    سب کے بعد موجود رہنے والا​

    طلوع آفتاب کے وقت جو شخص ایک سو مرتبہ یہ اسم پڑھے گا ۔ ہر قسم کے رنج و سختی سے انشاء اللہ تعالیٰ محفوظ رہے گا۔​

    اور جو شخص مغرب و عشاء کے درمیان ایک ہزار مرتبہ پڑھے گا، وہ انشاء اللہ تعالیٰ ہر طرح کی حیرانی و پریشانی سے بچا رہے گا۔​

    یَاوَارِثُ

    اس کا ورد کرنے والے کی عمر لمبی ہوگی۔


    الرَشیدُ​_ 99

    راستی و نیکی پسند کرنے والا​

    روزانہ اس اسم کا ایک ہزار مرتبہ ورد رکھنے سے تمام مشکلات دور اور کاروبار میں ترقی ہوگی اور جس شخص کو اپنے کسی کام کی کوئی ترتیب سمجھ میں نہ آتی ہو، وہ مغرب اور عشاء کے درمیان ایک ہزار مرتبہ یا رشید پڑھے تو یا تو خواب میں کوئی ترتیب معلوم ہو جائے گی یا دل میں اس کا القاء ہو جائے گا۔​

    یارَشِيدُ

    جو شخص کسی کام کی تدبیر نہ جانتا ہو وہ مغرب و عشاء کے درمیان 1000(ہزار) بار پڑھے،  اس کے پڑھنے سے دل میں صحیح تدبیر آجائے گی۔



    الصبُورُ​_ 100

    تحمل و برداشت والا​

    طلوع آفتاب سے پہلے اگر کوئی شخص ایک سو مرتبہ یہ اسم پڑھے تو انشاء اللہ تعالیٰ اس دن ہر مصیبت سے بچا رہے، دشمنوں و حاسدوں کی زبانیں بند رہیں۔​

    اور اگر کوئی شخص کسی مصیبت میں پھنس گیا ہو تو ایک ہزار بیس مرتبہ یا صبور پڑھے، اس سے نجات پا جائے گی۔​

    یاصَبُوْرُ

    درد، رنج اور مصیبت کےوقت 33 بار پڑھنے سے سکون ملے گا۔


    4 comments:



    1. very nice collections of quotes. Thank you and JazkaAllah Khair.
      learn quran online with tajweed

      ReplyDelete
    2. Masha Allah
      Your work is very good but it is simple very nice.

      ReplyDelete
    3. May Allah grant you success and continue like this

      ReplyDelete
    4. Thank you my dear brother may Allah keep you happy

      ReplyDelete

    Thanks

    Ad2

    Post Bottom Ad