Header Ads

  • Breaking News

    Men Ek Musalman Hoon

    تیرے بندوں کا تیرے سوا کون ہے


    ارشادِ ربانی

    اگر تم ان سے پوچھو کہ زمین اور آسمان کو کسنے پیدا کیا ہے تو یہ ضرور کہیں گے ﷲ نے، کہو الحمدللہ مگر ان میں سے اکثر لوگ جانتے نہی ہیں 
    القمان٢٥ 

    Men Ek Musalman Hoon - https://quranayatshifa.blogspot.com

    تشریح 
    اللہ پاک نے کیا خوبصورت انداز اپنایا اور تاویلِ عام میں آج کے مسلمان سے خطاب فرما رہے ہیں کہ بندے تو یہ تو مانتا ہے کہ کائنات ساری میری ہے پر اس میری کائنات میں تو اپنی مرضی کی زندگی گزار رہا ہے تو یہ تو جانتا ہے سب کا داتا میں ہوں پر تو اوروں کے در پر جاتا ہے ان سے مانگتا ہےمیرے بندے تجھے یہ پتا ہے رب میں ہوں پر میرے آگے تو سر جھکانے سے بھاگتا ہے روز بھانے بناتا ہے تجھے یہ بھی پتا ہے قرآن میرا کلام ہے پر تونے کبھی زحمت ہی نہی کی اسے سمجھنے کی تجھے جب سب پتا ہے تو کیوں میرے در پر نہی آتا صرف زبانی کلامی کہ دینا سب اللہ کا ہے کافی نہی دل سے مانتے ہو تو اسکا یہ تقاضا ہے بندگی بھی میری کرو آؤ میری طرف میں تمھے ہر شے دیتا ہوں پر رجوع تو میری طرف کرو..اگر یہ سب کام تم نہی کرتے تو واقع یہ ہے کہ تم کچھ نہی جانتے پھر یا جان کر انجان ہو تم پھر نام کے مسلمان ہو
    ابنِ نوح

    Men Ek Musalman Hoon - https://quranayatshifa.blogspot.com

    کھوٹا کھرا کون ہے

    کس سے مانگیں، کہاں جائیں ، کس سے کہیں_اور دنیا میں حاجت روا کون ہے 
    سب کا داتا ہے تو، سب کو دیتا ہے تو _تیرے بندوں کا تیرے سوا کون ہے 

    کون مقبول ہے، کون مردود ہے_بے خبر، کیا خبر تجھ کو کیا کون ہے 
    جب تُلیں گے عمل سب کے میزان پر_تب کھلے گا کہ کھوٹا کھرا کون ہے 

    کون سنتا ہے فریاد مظلوم کی _کس کے ہاتھوں میں کنجی ہے مقسوم کی 
    رزق پر کس کے پلتے ہیں شاہ و گدا_مسند آرائے بزمِ عطا کون ہے 

    اولیا تیرے محتاج اے ربّ کل _تیرے بندے ہیں سب انبیاء و رُسُل 
    ان کی عزت کا باعث ہے نسبت تری _ان کی پہچان تیرے سوا کون ہے 

    میرا مالک مری سن رہا ہے فغاں _جانتا ہے وہ خاموشیوں کی زباں 
    اب مری راہ میں کوئی حائل نہ ہو _نامہ بر کیا بلا ہے، صبا کون ہے 

    ابتدا بھی وہی، انتہا بھی وہی _ناخدا بھی وہی، ہے خدا بھی وہی 
    جو ہے سارے جہانوں میں جلوہ نما _اس اَحَد کے سوا دوسرا کون ہے 

    وہ حقائق ہوں اشیاء کے یا خشک و تر _فہم و ادراک کی زد میں ہیں سب مگر 
    ماسوا ایک اس ذاتِ بے رنگ کے _فہم و ادراک سے ماورٰی کون ہے 

    انبیا، اولیا، اہل بیت نبی _تابعین و ‌صحابہ پہ جب آ بنی 
    گر کے سجدے میں سب نے یہی عرض کی_تو نہیں ہے تو مشکل کشا کون ہے 

    اہل فکر و نظر جانتے ہیں تجھے _کچھ نہ ہونے پہ بھی مانتے ہیں تجھے 
    اے نصیرؔ اس کو تو فضلِ باری سمجھ _ورنہ تیری طرف دیکھتا کون ہے

    RED NEXT;نکسیر پھوٹنا

    No comments

    Thanks

    Ad2

    Post Bottom Ad