Shehad ki makhi k katny Ka ilaj
شھد کی مکھی کے کاٹنے کا علاج
شہد کی مکھی کاٹ لے تو کافی تکلیف ہوتی ہے اور پہلی فرصت میں سمجھ ہی نہیں آتی کہ کیا کریں۔آپ کے گھر میں کئی چیزیں ایسی موجود ہیں جن کی مدد سے آپ شہد کی مکھی کے کاٹے کا علاج کرسکتے ہیں۔آپ کو چاہیے کہ سب سے پہلے ڈنگ کو جلد میں سے نکالیں تاکہ اس کا اثر ختم ہو اور جسم میں مزید زہر نہ پھیلے،اس کے بعد جلد کو دھوئیں اور اس پر برف لگائٰں تاکہ آپ کو سکون مل سکے۔اس کے بعدذیل میں بتائے ہوئے نسخوں کو آزمائیں۔
شہد کی مکھی کاٹ جائے تو ان قدرتی طریقوں پر عمل کرکے آپ کی زندگی آسان ہوجائے گی
بیکنگ سوڈا
س میں جادوئی خصوصیات پائی جاتی ہیں اور اس کے استعمال سے آپ کو کافی سکون بھی ملے گا۔تھوڑا سابیکنگ سوڈالے کر اس میں پانی ملائیں اور اسے متاثرہ حصہ پر لگانے سے آپ کوکی درد کی شدت میں کمی آئے گی۔
ٹوتھ پیسٹ
اسے نہ صرف دانتوں کی صفائی کے لئے استعمال کیا جاسکتا ہے بلکہ شہد کی مکھی کے کاٹنے کے بعد بھی لگایا جاسکتا ہے۔اگر کسی کہ شھد کی مکھی کاٹ لے تو جلد سے جلد ٹوتھ پیسٹ لگا دیں۔ اور 20منٹ بعد دھولیں۔آپ کو ٹھنڈک کا احساس بھی ہوگا۔نہ ہی جلن ہو گی اور نا ہی سوجن ہو گی۔بلکہ تھوڑی ہی دیر بعد جلن ختم ہو جاےٗ گی۔اور درد کی شدت بھی کم ہوجائے گی۔اور پتا بھی نہی چلے گا مکھی نے کہاں کاٹا تھا۔
شہد
کیسی دلچسپ بات ہے کہ شہد کی مکھی کے ڈنگ کا علاج بھی قدرت نے شہد ہی میں رکھا ہے۔شہد کی وجہ سے آپ کی جلد تروتازہ بھی رہے گی اور ساتھ ہی شہد کی مکھی کے کاٹنے کی درد کی شدت میں بھی کمی آئے گی۔
لیونڈر کا تیل
نیاز بو یا لیونڈر کا تیل بھی شہد کی مکھی کے کاٹنے کی صورت میں کافی ریلیف دیتا ہے۔اس تیل میں موجود انٹی بیکٹیریل پراپرٹیز کی وجہ سے آپ کے درد میں کمی آنے کے ساتھ انفیکشن بھی نہیں ہوگی۔تین سے چار قطرے اس تیل کے لے کر جلد پر لگائیں اور تھوڑی دیر لگارہنے دیں،آپ کو ٹھنڈک کااحساس بھی ہوگا اور ساتھ ہی جلد بھی تروتازہ ہوجائے گی۔
اگر آپ کو شہد کی مکھی پہلے بھی کئی بار ڈس چکی ہے تو فوری طور پر معالج سے رابطہ کریں۔
شہد کی مکھی کاٹ لے تو فوری طور پر مار دیں، پھر متاثرہ جگہ کو اپنے ناخن، چاقو یا کریڈٹ کارڈ سے تھوڑا کھرچ دیں۔
Mjhy hath py 5 say 6 jaga kata h shehd ki makhi NY lkin dankh tu nh nikla mny
ReplyDelete