Aqwal e Zareen
Golden words
اَقوالِ زَریں
انسان کی سمجھداری یہ ہے کہ وہ کفایت شعار ہو۔
خاموشی غصّے کا بہترین علاج ہے کم بولنا حکمت، کم سونا عبادت اور کم کھانا صحت ہے۔
فراخی رزق سخاوت میں ہے لوگ اسے کنجوسی میں تلاش کرتے ہیں۔
جنت ماں کے قدموں تلے ہے لوگ اسے نیکیوں میں تلاش کرتے ہیں۔
گلے اور شکوے سے زبان کو بند رکھو اس سے راحت نصیب ہوگی۔
اطمینان قلب ذکر میں ہے لوگ اسے فکر میں تلاش کرتے ہیں۔
حکمت سحر خیزی میں ہے لوگ اسے کتابوں میں ڈھونڈتے ہیں۔
نعمت ﷲ تعالی کے شکر میں ہے لوگ اسے حرص میں تلاش کرتے ہیں۔
زبان کو قابو میں رکھو کیونکہ زبان سے زیادہ ضرر رساں نقصان دہ کوئی چیز نہیں۔
لوگوں سے اکثر گناہ زبان سے سرزد ہوتے ہیں اس لیے زبان پر قابو رکھنا چاہیئے۔
کسی بُرائی کو معمولی سمجھ کر اختیار نہ کرو ممکن ہے اس سے خدا روٹھ جائے۔
سنہرے الفاظ
جو شخص آپ سے خوش ہو کر آپ کی ایسی باتوں کی تعریف کرے جو آپ میں موجود نہیں ہیں تو وہ ناراض ہو کر آپ میں ضرور ایسے عیوب نکالے گا جو آپ میں نہیں ہیں۔
نوید احمد_buttifull great line
اپنے بزرگوں کی نصیحتوں پر عمل نہ کرنے والا شخص اس اندھے کی مانند ہے جس کے پاس چراغ تو ہو لیکن راستہ نہ دیکھ سکے۔
انسان بھی عجیب ہے اس میں ایک طرف بہترین دوائی بننے کی خصوصیت بھی ہے اور دوسری طرف یہ کسی کے لیے بدترین مرض بھی بن سکتا ہے۔
رشتوں کے بازار میں وہ لوگ اکثر اکیلے پائے جاتے ہیں جو دل اور زبان کے سچے ہوتے ہیں۔
ہمیں کسی کی غلطیاں دل میں رکھنے کی بجائے درگزر کرنا چاہیئے کیونکہ ہم بھی تو اپنے پروردگار سے یہی امید رکھتے ہیں۔
اگرجنت کی طلب ہے تو ہمیں خود کو لوگوں کے لیے آسانیاں پیدا کرنے والا بنانا ہوگا تاکہ ہمہارا ” رب “ ہمہارے لیے آسانیاں پیدا کرے۔
کچھ لوگ کچھ ہوتے ہیں انہیں یہ بتانے کی ضرورت نہیں پڑتی کہ وہ کچھ ہیں بلکہ ان سے مخاطب شخص خود بخود ہی ان کی شخصیت کے سحر میں آ جاتا ہے اور جو لوگ کچھ نہیں ہوتے وہ اپنا کمپلیکس دور کرنے کے لیے اپنی گفتگو سے بار بار یہ باور کرانے کی کوشش کرتے ہیں کہ انہیں کچھ سمجھا جائے۔
GG Work Great.. :) <3
ReplyDeleteFor children, adults, and anybody who did not learn the Quran in Tajweed, there are Online Quran Classes available. Teachers who are both certified and experienced are in high demand. There are free trial courses available.