Header Ads

  • Breaking News

    Raisins antioxidant se bharpur_Raisins are full of antioxidants

    Raisins antioxidant se bharpur 

    کشمش اینٹی آکسیڈنٹ سے بھرپور

    خشک انگور یعنی” کشمش” میں تمام غذاؤں کے مقابلے میں زیادہ اینٹی آکسیڈنٹ پائے جاتے ہیں،اس میں وٹامن سی اور فائٹو کیمیکلز کی مقدار بھی زیادہ ہوتی ہے۔
    جدید تحقیق کے مطابق  کشمش میں تازہ انگور کی نسبت صحت بخش اینٹی آکسیڈنٹ کی مقدار تقریباً تین گناہ زیادہ ہوتی ہے۔
    کشمش میں غذائیت بخش اجزاء کی مقدار زیادہ ہوناحیران کن بات نہیں کیونکہ خشک پھلوں میں مرکبات زیادہ مقدار میں یکجا ہوتے ہیں۔
    سرخ اور سبز انگور کی خشک شکل میں ایسے کیمیائی مادے ہوتے ہیں جو عمل تکسید کے تباہ کن اثرات میں جسمانی خلیات کو تحفظ فراہم کرتے ہیں۔

    https://quranayatshifa.blogspot.com _ Raisins antioxidant se bharpur
    Raisins antioxidant se bharpur

    خوراک

    دن بھر میں اگر 30 گرام کشمش کھائی جائے تو یہ 170 گرام انگور کھانے کے برابر ہے۔
    کشمش سے جسم کو پوٹاشئیم، فائبر اور بعض منرلز کی بھی قابل ذکرمقدار حاصل ہوتی ہے،خشک پھلوں میں شکر کی مقدار بھی زیادہ ہوتی ہے جس کے نتیجےمیں حرارے بھی بڑھ جاتے ہیں۔ کشمش ہلکے پھلکے ناشتے کے طور پر کھانے والی بہترین چیز ہے،
    نوٹ
     طبی ماہرین بچوں کو سویٹس اور ٹافی کی جگہ کشمش اور اسی طرح کی دیگر خشک میوہ جات  خوبانی، آلو بخارا، منقہ، اور کھجور کھلانے کا مشورہ دیتے ہیں

    https://quranayatshifa.blogspot.com _ Raisins antioxidant se bharpur

    افادیت

    کشمش قبض کشا بھی ہے،آنکھوں کی صحت بہتر کرے  بلڈپریشر کو قدرتی طور پر کم کرتا ہے بے خوابی سے نجات دلائے جسمانی توانائی بڑھائے کشمش میں پوٹاشیم اور میگنیشیم ہوتا ہے جو کہ معدے کی تیزابیت میں کمی لاتے ہیں ، معدے میں تیزابیت کی شدت بڑھنے سے جلدی امراض ، جوڑوں کے امراض ، بالوں کے گرنا، امراض قلب اور کینسر تک کا خطرہ بڑھ جاتا ہےر گیس میں مفید ہے،  یہ  کمزور لوگوں کا وزن بڑھاتی ہے، جسم کے کولیسٹرول میں اضافہ نہیں کرتی،خون کی کمی دور کرتی ہے، وائرس اور جراثیم سے ہونے والے بخار کو کم کرتی اور ہڈیوں کو مضبوط بناتی ہے  کشمش کا استعمال وٹامنز ، پروٹین اور دیگر غذائی اجزاء کو جسم میں موثر طریقے سے جذب ہونے میں بھی مدددیتا ہے گردوں کی پتھری کا خطرہ کم کرے : پوٹاشیم سے بھرپور ہونے کی وجہ سے ان کا استعمال معمول بنانا گردوں میں پتھری کا خطرہ کم کرتا ہے۔

    No comments

    Thanks

    Ad2

    Post Bottom Ad