Header Ads

  • Breaking News

    ladka ya ladki Ka aqeeqa kis tarah karen


    لڑکا ہو یا لڑکی عقیقہ کس طرح کیا جاۓ ؟

     رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا

    لڑکے کی طرف سے دو بکریاں اور لڑکی کی طرف سے ایک بکری ( عقیقہ میں ) ذبح کی جائے ۔ وہ ( عقیقے کے جانور ) نر ہوں یا مادہ ( بکرے ہوں یا بکریاں ) کوئی حرج نہیں ۔

    (سنن نسائی_حدیث:4223)

    https://quranayatshifa.blogspot.com _ ladka ya ladki Ka aqeeqa kis tarah karen

    انسان ( کا یہ حال ہے کہ) جب اسے اس کا رب آزماتا ہے اور عزت اور نعمت دیتا ہے تو  وہ  کہنے لگتا ہے کہ میرے رب نے مجھے عزت دار بنایا اور جب وہ اسکو آزماتا ہے اس کی روزی تنگ کر دیتا ہے تو وہ کہنے لگتا ہے کہ میرے رب نے میری  اہانت کی ( اور ذلیل کیا ) ۔

    (الفجر  ۱۵.۱۶)


     اللہ کا حکم آنے کے بعد بھی سوال کرنا

    رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا

     جو چیز میں نے تمہیں نہ بتائی ہو اسے یوں ہی رہنے دو اس لیے کہ تم سے پہلے کی امتیں زیادہ سوال اور اپنے انبیاء سے اختلاف کی وجہ سے ہلاک ہوئیں، لہٰذا جب میں تمہیں کسی چیز کا حکم دوں تو طاقت بھر اس پر عمل کرو، اور جب کسی چیز سے منع کر دوں تو اس سے رک جاؤ

    (سنن ابن ماجہ_حدیث:2) 


    رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا

    ابن آدم کی مثال ایسی ہے کہ اس کے پہلو میں ننانوے آفتیں ہیں اگر وہ ان آفتوں سے بچ گیا تو بڑھاپے میں گرفتار ہو جائے گا یہاں تک کہ اسے موت آ جائے گی

    (جامع ترمزی_حدیث:2150)


    جمعہ کے دن فجر کی باجماعت نماز

    سيدنا عبد الله بن عمر رضي الله عنهما بيان كرتے ہيں كہ 

    رسول كريم صلى الله عليه وسلم نے فرمايا 

     أفضل الصلوات عند الله صلاة الصبح يوم الجمعة في جماعة 

    الله تعالى كے ہاں افضل ترين نماز جمعہ كے دن فجر كى باجماعت نماز ہے.

    صحيح الجامع : ٩

    No comments

    Thanks

    Ad2

    Post Bottom Ad