Success.کامیابی
بیج سخت اندھیرے میں پروان چڑھتا ہے
کامیابی
ہمیشہ یاد رکھیں
انگُور کا رَس نکالنے کے لیے اُسے کُچلا جاتا ہے
ہیرا سخت دباؤ میں جنم لیتا ہے
زیتون سے تیل نکالنے کیلئے اُسے دبایا جاتا ہے
نوٹ
لہٰذا جب آپ کُچلے جا رہے ہوں، سخت دباؤ میں ہوں، نچوڑے جا رہے ہوں اور آپ کے اِرد گرد سخت اندھیرا ہو تو یہ یقین رکھیں کہ آپ بڑی منزلوں کے لیے تیار ہو رہے ہیں...!
صِبۡغَۃَ اللّٰہِ ۚ وَ مَنۡ اَحۡسَنُ مِنَ اللّٰہِ صِبۡغَۃً ۫ وَّ نَحۡنُ لَہٗ عٰبِدُوۡنَ •
اللہ کا رنگ اختیار کرو اور اللہ تعالیٰ سے اچھا رنگ کس کا ہوگا ہم تو اسی کی عبادت کرتے ہیں ۔
قُلۡ اَتُحَآجُّوۡنَنَا فِی اللّٰہِ وَ ہُوَ رَبُّنَا وَ رَبُّکُمۡ ۚ وَ لَنَاۤ اَعۡمَالُنَا وَ لَکُمۡ اَعۡمَالُکُمۡ ۚ وَ نَحۡنُ لَہٗ مُخۡلِصُوۡنَ •
آپ کہہ دیجئے کیا تم ہم سے اللہ کے بارے میں جھگڑتے ہو جو ہمارا اور تمہارا رب ہے، ہمارے لئے ہمارے عمل ہیں اور تمہارے لئے تمہارے اعمال، ہم تو اسی کے لئے مخلص ہیں۔
کبھی کبھی ہمارے راستے میں آیا ٹوٹا ہوا پل برا نہیں ہوتا_ وہ آپ کو ایسی جگہ جانے سے روکتا ہے_ جہاں آپ کو نہیں جانا چاہیے
زندگی کے سفر میں رکاوٹ کا کوئی نا کوئی مقصد ہوتا ہے_ بس ہمیں اس رکاوٹ سے سبق سیکھنا چاہئے
بچھو کی پیدائش
حضرت سعدی فرماتے ہیں: "میں نے کسی کتاب میں پڑھا تھا *کہ بچھوؤں کی پیدائش عام جانوروں کی طرح نہیں ہوتی، اپنی ماں کے پیٹ میں جب یہ کچھ بڑا ہو جاتا ہے تو اندر سے پیٹ کو کاٹنا شروع کر دیتا ہے. اور یوں سوراخ کر کے باہر آ جاتا ہے."............................سعدی فرماتے ہیں کہ میں نے یہ بات ایک دانا کے سامنے بیان کی تو انہوں نے فرمایا: میں سمجھتا ہوں کہ بات درست ہی ہو گی . . . بچھو کی فطرت اور عادت پر غور کیا جائے تو یہ بات سمجھ آتی ہے کہ اس نے اپنی زندگی کے پہلے دن سے برائی ہی کی ہوگی . . . "
حضرت سعدی نے اس حکایت میں بچھو کی پیدائش اور فطرت کا حوالہ دے کر بدفطرت لوگوں سے علحیدہ رہنے کی تلقین فرمائی ہے . . . جو شخص اپنوں سے وفا نہیں کرتا وہ غیر کا کیسے ہو سکتا ہے۔
No comments
Thanks