Header Ads

  • Breaking News

    Parsai,Hijabs or veils

    Parsai, Hijabs or veils

    Parsai,Hijabs or veils - https://quranayatshifa.blogspot.com

    پارسائی
    حجاب یا نقاب آپ کی پارسائی ثابت کرنے کےلیے نہیں ہیں - بلکہ یہ اس بات کی دلیل ہیں کہ آپ نے قرآن کی ایک آیت کو تھام رکھا ہے


    Parsai
    Hijabs or veils are not meant to prove your purity - rather, they are proofs that you have retained a verse of the Qur'an.


    Parsai,Hijabs or veils - https://quranayatshifa.blogspot.com

    لباس یا پوشاک

    پہناوے کو لباس کہتے ہیں۔ پوشاک، کپڑے، جامہ، پوشش۔ لباس دنیا کے مختلف ممالک مختلف علاقہ جات میں اپنی اپنی روایات اور روائش یا فیشن کے مطابق پہنا اور استعمال کیا جاتا ہے۔ ان روایات میں مذہبی، ثقافتی روایات، رسم و رواج، جغرافیائی عوامل کا بھی اہم اور نمایاں کردار پایا جاتا ہے۔ امام راغب اصفہانی نے لباس کے لغوی معنیٰ بیان کرتے ہوئے بڑی عمدہ تشریح فرمائی ہے چنانچہ لکھتے ہیں کہ ’’ہر وہ چیز جو انسان کی بری اور ناپسندیدہ چیز کو چھپا لے اسے لباس کہتے ہیں شوہر اپنی بیوی اور بیوی اپنے شوہر کو بری چیزوں سے چھپا لیتی ہے، وہ ایک دوسرے کی پارسائی کی حفاظت کرتے ہیں اور پارسائی کے خلاف چیزوں سے ایک دوسرے کے لیے رکاوٹ ہوتے ہیں اس لیے انہیں ایک دوسرے کا لباس فرمایا ہے 

    جس دیس کی مائیں بچوں کو مغرب کے سبق سکھاتی ہوں

    جس دیس کی مائیں بچوں کو گانوں کی دُھن پہ سلاتی ہوں

    جس دیس کی مائیں بچیوں کے فحا شی کے نام پہ اترائیں

    جس دیس کی مائیں مغرب کی دلدل میں خود ہی گر جائیں

    جس دیس کے چوراہوں پر تصویریں ہو ں عریانی کی

    وہاں زنا کی شرح بڑھ جائے تو پھر بات ہے کیا حیرانی کی

    جس دیس کے علماء بھی باتوں کو خوب گھماتے ہوں

    اور اپنی انا کی خاطر نفرت کے بیج اگاتے ہوں

    ووٹوں کے نام پہ لوگوں کی عقلوں سے کھیلا جاتا ہو

    شعور اُڑا کے ذہنوں کے اس قوم کو بیچا جاتا ہو

    جس دیس میں جوہر تربیت کے ناپید ہو جائیں بچپن سے 

    جان چُھڑائیں گے پھر وہ تہذیب کے ہر اک بندھن سے

    جس دیس میں تربیت بچوں کی نیٹ اور کیبل کرتے ہوں

    اس دیس کے مستقبل کے معمار پھر کیوں نہ آوارہ پھرتے ہوں

    اس دیس میں قاتل میڈیا پر آواز اٹھانا واجب ہے

    اس دیس کے ہراک باسی پر سوال اٹھانا واجب ہے

    اس دیس کی ساری ماؤں کو اسلام سکھانا واجب ہے

    اس دیس کی مکتب گاہوں میں قرآن پڑھانا واجب ہے

    انسان بنانا واجب ہے
    شعور جگانا واجب ہے

    READ NEXT: Masnoon Duaeen

    No comments

    Thanks

    Ad2

    Post Bottom Ad