Aap Ki Khushi Aapke Hath Mein
خود سے ملنے اور اعتماد کرنے کا اصول
آپ کی اپنی خوشی آپ کے زندگی گزارنے کے طریقہ کار پر منحصر ہوتی ہے
جب انسان اپنے آپ میں خوش رہنا اور خود سے ملنا شروع کر دیتا ہے تو پھر وہ دوسرں سے خوشی کی امید نہی باندھتا اور جب آپ دوسروں سے ملنے والی خوشی کی امید باندھنا چھوڑ دیتے ہیں تو آپ خود کو تکلیف سے بچانے کی طرف پہلا قدم رکھتے ہیں۔آپ کی حقیقی خوشی آپ کے اپنے زور بازو میں ہے یا پھر آپ کو حقیقی اور مکمل خوشی وہ دے سکتا ہے جو آپ کے اندر کو مکمل طور پر پہچانتا اور جانتا ہو۔
Courtesy;رانا اعجاز حسین چوہان
آپ کی تمام خواہشوں کو اور آپ کے خوابوں کو آپ کی دلی حسرتوں سے واقف ہو آپ کے ساتھ ہر پل رہتا ہو۔ایسا انسان آپ کو دنیا کے کسی کونے میں نہی ملے گا سوائے آپ کے گھر کمرے یا دفتر کی دیوار پر لگے آئینے کے علاواہ۔ کیونکہ کوئی بھی دوسرا شخص آپ کو چاہے جتنا بھی جانتا ہو یا پہچاننے کا دعوا کر لے پھر بھی وہ آپ کی ذات کے بہت سے پہلوؤں سے انجان ہی رہتا ہے۔کیونکہ بہت سے پہلو خوابوں اور خیالوں میں ہوتے ہوئے بھی صرف اور صرف آپ ہی جانتے ہی۔ اگر آپ خوش و خرم اور کامیاب رہنا چاہتے ہیں تو اپنے آپ کو آزادی دیں۔اپ کا اپنا وجود کسی کی دی ہوئی خوشی کا محتاج اور عادی نہی ہونا چاہئے۔اور خود پر خود حکومت اور اعتماد کریں۔
آج کی روشن خیالی
یہ ہے کہ زندگی میں اپنے آپ کو کبھی بھی کسی کی مدد اور محبت کا عادی نا بنائیں۔کیونکہ انسان جہاں مددگار ہے وہیں اس کا دوسرا رخ خود غرضی بھی ہے جب کسی انسان کا کسی دوسرے انسان سے مقصد نہی رہتا تو وہ آپ کی تمام اچھائیوں اور بھلائیوں کو بھول جاتا ہے۔ جب کوئی انسان آپ کو پسند کرتا ہے تو وہ آپ تمام برائیوں اور زیادتیوں کو بھی بھلا دیتا ہے اور جب آپ سے نفرت کرتا ہے تو اسے آپ کی تمام اچھائیوں اور بھلائیوں کو نظر انداز کر دیتا ہے
REED NEXT Ourat Shadi Ke Bad Dusre Mardon Kie Tarf Qeon Jati Hay
No comments
Thanks