Header Ads

  • Breaking News

    aurat kis cheez se paida ki gai hai

    عورت کس چیز سے پیدا کی گئ ہے
    What is a woman born of

    کیا عورت پسلی سے پیدا کی گئ ہے
    Is a woman born of a rib


    رســـــــول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا عورتــوں کے بارے میں بھلائی کی وصیت کرتا ہوں
    The Prophet (peace be upon  him) said I advise the good about women 

    کیونکہ وہ پسلی سے پیدا کی گئی ہیں اور پسلی میں بھی سب سے زیادہ ٹیڑھا اس کے اوپر کا حصہ ہے۔ اگر تم اسے سیدھا کرنا چاہو گے تو اسے توڑ ڈالو گے اور اگر اسے چھوڑ دو گے تو وہ ٹیڑھی ہی باقی رہ جائے گی اس لیے میں تمہیں عورتوں کے بارے میں اچھے سلوک کی وصیت کرتا ہوں
    صحیح البخاری5186

    Because they are born from the rib and the rib is also the most oblique. If you want to straighten it, you will break it and if you leave it, it will remain crooked.
    So I advise you to treat women well.


    https://quranayatshifa.blogspot.com _ aurat kis cheez se paida ki gai hai

    حضرت آدم علیہ السلام 

    اللہ تعالیٰ نے آدم علیہ السلام کو اپنے ہاتھ سے پیدا کیا اور پھر آدم علیہ السلام کی پسلی سے پہلی عورت حواء علیہا السلام کو پیدا فرمایاعورت کی اصل تخلیق پسلی سے ہے ، اس حدیث مبارک میں پیغمبر علیہ السلام عورتوں کے ساتھ حسن سلوک کی نصیحت فرما رہے ہیں اور ساتھ ہی یہ وضاحت بھی فرما رہے ہیں کہ عورت کے ساتھ حسن سلوک اس امر کے ساتھ مشروط نہیں ہے کہ آپ کو اس کے تمام اقوال و افعال پسند آئیں بلکہ عورت کی فطرت میں ہی اللہ تعالیٰ نے ٹیڑھ رکھا ہے کیونکہ اسے ٹیڑھی پسلی سے پیدا فرمایا ہے ، لہٰذا اگر اس کی طرف سے تمہیں کوئی تکلیف بھی پہنچے تو اسے اس کی فطرت کا حصہ سمجھ کر درگزر کرنا ۔

    Adam

    Allaah created Adam with his own hand and then created the first woman from Adam's rib, Eve. So the original creation of the woman is from the rib; in this hadeeth the Prophet (peace be upon him) advises the women to treat them kindly,
    And at the same time explaining that good treatment with a woman is not conditional on the fact that you like all her actions, In fact, Allah is crooked in the nature of a woman, because of the crooked rib she has created.
    Therefore, if any harm comes to you from it, then consider it as a part of its nature
    .


    اس کا مفہوم میں یہ سمجھا ہوں کہ جیسے پسلی کا سب سے ٹیڑھا حصہ اوپر والا ہوتا ہے ویسے ہی عورت کی کجی بھی اس کے سب سے اوپر والے حصے (یعنی دماغ ) میں زیادہ ہوتی ہے جیسا کہ دوسری حدیث میں عورتوں کو کم عقل کہا گیا ہے ، چنانچہ جیسے بچہ کم عقل ہوتا ہے ایسے ہی عورت بھی کم عقل ہوتی ہے لہٰذا عورت کے ساتھ بچے کی طرح معاملہ کرنا چاہئے ، اس کے مقابلے میں نہیں آنا چاہئے ، بچگانہ ضد پر درگزر کرنا چاہئے اور مار پیٹ کی بجائے پیار اور محبت سے بات سمجھانے کی کوشش کرنی چاہئے ۔
    The most distal part of the rib is the top
    I mean that just as the distal part of the rib is on the top, so does the woman's crotch in her upper body (ie the brain), as in other hadith women are called inferior. So, as a child is inferior, so is a woman who is inferior. Therefore, she should deal with the child like a child, should not be compared to her, should focus on childbirth and love instead of beating. We should try to explain it with love.

    ارشاد باری تعالیٰ ہے

     اے لوگو ! اپنے اس رب سےڈرو جس نے تمہیں ایک جان سے پیدا کیا اور اس سے اس کی بیوی کو پیدا کیا اور دونوں سے بہت سے مردوں اور عورتوں کو پیدا کیا
    Allaah says
    O people! Fear your Lord who created you from a single soul, and from it He created his wife, and from both of them He created many men and women.

    اس آیت مبارکہ سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ تمام انسانیت کو ایک جان سے پیدا کیا گیا اور دیگر نصوص سے یہ معلوم ہوا کہ اس جان سے مراد حضرت آدم علیہ السلام ہیں ، اور یہ بات بھی معلوم ہے کہ حواء علیہا السلام آدم علیہ السلام کی بیوی ہیں ، اور صحیحین کی مذکور بالا حدیث میں اس بات کی وضاحت موجود ہے کہ عورتوں کو ٹیڑھی پسلی سے پیدا کیا گیا

    This verse shows that all humanity was created from one soul, and from other texts it is known that this life refers to the Prophet (pbuh), and it is also known that the Prophet (peace be upon him) was the father of Adam. Is a wife, and in the hadeeth mentioned above, it is explained that women were born with crooked ribs,

    نتیجہ 

    تو ان تمام نصوص کو جمع کرنے سے یہ نتیجہ نکلتا ہے کہ حواء علیہا السلام کو آدم علیہ السلام کی پسلی سے پیدا کیا گیا 
    بات یہ کہ انسان کو نطفہ سے پیدا کیا گیا ہے تو یہ تخلیق کے تیسرے مرحلے کے متعلق ہے ، تخلیق انسان کے متعلق نصوص کو جمع کرنے سے یہ نتیجہ نکلتا ہے کہ
    1
    سب سے پہلے انسان آدم علیہ السلام ہیں جنہیں کھنکھناتی ہوئی مٹی سے پیدا کیا گیا 
    2
    آدم علیہ السلام سے اللہ تعالیٰ نے حواء علیہا السلام کو پیدا کیا ۔
    3
    حواء علیہا السلام کو آدم علیہ السلام کی پسلی سے پیدا کیا گیا ، کیونکہ عورتوں کے متعلق یہ نص ہے کہ انہیں پسلی
    سے پیدا کیا گیا ۔
    4
    پھر آدم علیہ السلام کے نطفے سے نسل انسانی چلی 

    Result

    So collecting all these texts concludes that Eve was born from the rib of Adam. 
    Was born from 
    The fact that man was created with a sperm is related to the third stage of creation, the creation of texts about human beings concludes that: 
    1. The first human being is Adam, who was created from creeping clay 
    2. From Adam, Allaah created the hawas. 
    3. Eve was created from the rib of Adam, because it is about women that they have ribs.
    4. Then the human sperm went through the human sperm. 

    لہذا جس طرح 
    آدم علیہ السلام کی تخلیق کو سامنے رکھتے ہوئے انسان کے بارے میں عمومی طور پر مردوں اور عورتوں سب کے متعلق یہ کہا گیا ہے انسان کو اللہ تعالیٰ نے مٹی سے پیدا کیا ہے اسی طرح حواء علیہا السلام کی تخلیق کو سامنے رکھتے ہوئے یہ کہا گیا ہے کہ عورتوں کو پسلی سے پیدا کیا گیا ہے اور اولاد آدم علیہ السلام کی تخلیق اور آخری مرحلے کو سامنے رکھتے ہوئے یہ کہا گیا ہے کہ انسان کو نطفے سے پیدا گیا ہے 
    واللہ أعلم وعلمہ أتم وأحکم وصلی اللہ علی نبینا محمد وعلی آلہ وصحبہ وسلم
    So the way
    In view of the creation of Adam in front of the human being in general (about men and women all) it has been said that man was created by the Almighty Allah as well as keeping the creation of the universe in front of it. It has been said that women were born from the ribs, and in keeping with the creation and final stage of the offspring of Adam, it has been said that man was born of sperm.

    No comments

    Thanks

    Ad2

    Post Bottom Ad