Header Ads

  • Breaking News

    Quran majeed ki tilawat ka tarika Islamic Questions and Answers

    قرآن مجید کی تلاوت کس طرح کرنی چاہئے
    Quran majeed ki tilawat kis tarhan karni chahiye

    Quran majeed ki tilawat ka tarika Islamic _ https://quranayatshifa.blogspot.com

    تلاوت قرآن مجید
    Reading the Qur'an

    سوال 
    بعض لوگ قرآن مجید کو صرف دیکھ کر من میں پڑھتے ہیں، منہ بند رہتا ہے زبان اور ہونٹ حرکت نہیں کرتے تو اس طرح تلاوت کلام و جاتی ہے؟ یا صرف دیکھنے کا ثواب ملے گا؟

    جواب
    تلاوت کا ثواب نہیں ملے گا۔کیونکہ تلاوت کے لیے زبان سے پڑھنا ضروری ہے۔ 

    Question
    Some people read the Qur'an just by reading the mind, their mouth is closed, the tongue and the lips do not move, so the text is spoken? Or just a reward for watching?

    Answer
    The text will not be rewarded. Because it is necessary to read the language in the text.

    آدابِ تلاوت میں احادیثِ مبارکہ

    اللّٰہ تعالیٰ نے نبی کریمﷺ کو سید المرسلین اور خاتم النّبیین کے طورپر مبعوث فرمایا ۔ اور اُنہیں قرآن کریم کی شکل میں ایک دائمی معجزہ عنایت کیا۔قرآنِ مجید کی حفاظت کی ذمہ داری اللّٰہ تعالیٰ نے لی اور نبی مکرمﷺکے فرائض میں قرآنی آیات کو پڑھ کر سنانا، لوگوں کا تزکیۂ نفس کرنا، اور کتاب وحکمت کی تعلیم دینا شامل کئے

    جو اس مشہور آیت میں بیان ہوئے ہیں


    اللّٰہ تعالیٰ نے مؤمنوں پر احسان فرمایا کہ ان پرایک رسول انہی میں سے مبعوث کیا جو ان پر اس کی آیاتِ کریمہ کی تلاوت کرتا ہے، ان کا تزکیۂ نفس کرتا اورانہیں کتاب وحکمت کی تعلیم دیتا ہے۔ اس سے پہلے تو یہ واضح گمراہی میں تھے۔

    گویا منصبِ رسالت کے بنیادی تقاضوں میں سے یہ ہے کہ قرآنِ کریم کی آیات کی تلاوت کرکے ، لوگوں کا تزکیۂ نفس کیا جائے۔
    قرآن كريم كے مسلمانوں پر عائد حقوق میں، ایک حق اس کو اچھی طرح تلاوت کرنا ہے۔

    قرآنی آیات کی تلاوت کے بارے میں   اہل اسلام کا رویہ قرآن کریم میں یہ بیان ہوا ہے

    جن لوگوں کو ہم نے کتا ب دی ہے ، وہ اس کی تلاوت کا حق ادا کرتے ہیں۔ یہی لوگ اس پر ایمان لانے والے ہیں۔

    یعنی ایمان کے تقاضوں اور حقوقِ قرآن میں سے ہے کہ قرآن کریم کی تلاوت ، اس طرح کی جائے جیسا کہ اس کا حق ہے۔ اور یہ تلاوت نبی کریم ﷺ کے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ قرآنِ کریم کی تلاوت بذات خود بہت بڑی نیکی ہے، 

    جیساکہ ارشادِ نبوی ہے


    جس نے قرآن کریم کا ایک حرف پڑھا، اس کے لیے نیکی لکھ دی جاتی ہیں، اور ایک نیکی 10 گنا کے برابر ہوتی ہے۔ میں نہیں کہتا کہ الـم ایک حرف ہے۔ لیکن الف ایک حرف ہے، لام ایک حرف ہے اور میم ایک حرف ہے۔
    تلاوتِ قرآن کریم کو سننا بھی نیکی ہے

     جیسا کہ یہ حدیثِ نبوی ہے


    جس نے کتاب اللّٰہ کی ایک آیت سنی، اس کے لیے دوہری نیکی لکھی جاتی ہے، اور جس نے اسے تلاوت کیا، وہ تلاوت روز قیامت اس کے لیے باعثِ نور ہوگی۔

    قرآن كریم کی تلاوت کی مہارت کا کیا ثواب ہے اور دوسری طرف اس میں مشقت برداشت کرنے کا کیا اجرہے؟

     اس فرمانِ نبوی میں ملاحظہ فرمائیں


    قرآن کریم کے ماہر کا انجام مقرب ومعزز فرشتوں کے ساتھ ہوگا۔ او رجو قرآن پڑھتے ہوئے اَٹکتا ہے، اور روانی سے اچھی تلاوت نہیں کرسکتا اس کے لیے دو اجر ہیں۔ ایک تلاوت کا اور دوسرا اس کے لیے مشقت برداشت کرنے کا

    ذیل میں کتبِ احادیث سے ان کی تفصیل پیش کی جاتی ہے


    جس طرح ہر کام کے لیے نبی کریم ﷺکا اُسوہ حسنہ ہی ہمارے لیے مشعل راہ ہے، اسی طرح تلاوتِ قرآن کے مبارک، مسنون اور نیک عمل کے لیے بھی آپﷺکے طریقہ سے رہنمائی لینا چاہیے، اس سلسلے میں بعض تفصیلات نبی کریمﷺ کے ارشادات (قولی حدیث) سے معلوم ہوتی ہیں اور کچھ آپ کے عمل (فعلی حدیث) سے۔

    پہلا ادب: سوز اور رِقّت سے تلاوتِ قرآن


    1
    . قرآنِ کریم کی تلاوت سوز اور رقت کے ساتھ کرنی چاہیے اور اسے تلاوت کی سب سے بہترین خوبی قرار دیا گیا ہے

    2
    . آپﷺ بذاتِ خود قرآن کریم کی تلاوت بے حد سوز اور خشوع کے ساتھ فرمایا کرتے،

     سیدنا جبیر بن معطم راوی ہیں کہ


    میں نے نبی کریم ﷺ سے سنا کہ آپ نماز مغرب میں سورۃ الطّور کی تلاوت فرما رہے تھے۔ جب آپ ان آیات پر پہنچے تو شدتِ تاثیر سے مجھے لگا کہ میری روح پرواز کرجائے گی۔

    3

    . قرآنِ کریم کی تلاوت کی یہ تاثیر اس آیت کریمہ میں بیان ہوئی ہے


    اللّٰہ تعالیٰ نے بہترین کتاب نازل کی، جس میں ملتی جلتی اور بار بار دہرائی جانے والی آیات ہیں۔ اللّٰہ کی خشیت رکھنے والوں کے دل اس سے کانپ اٹھتے ہیں، پھر ان کی جلدیں اور دل اللّٰہ کے ذکر کے لیے نرم ہوجاتے ہیں۔

    4
    .نبی کریمﷺ اپنے صحابہ سے قرأتِ قرآن سنا کرتے اور اسے سن کر آپ کی آنکھوں سے آنسو رواں ہوجاتے

    سیدنا عبد اللّٰہ بن مسعود راوی ہیں


    مجھے نبی کریمﷺ نے ارشاد فرمایا کہ مجھے قرآن کی تلاوت سناؤ۔ میں نے کہا : میں آپ کو کیسے قرآن سناؤں ، حالانکہ آپ پر تو قرآن کریم نازل ہوا ہے۔ آپﷺ کہنے لگے: میرا جی چاہتا ہے کہ میں دوسرے سے تلاوت سنوں۔ سو میں نے سورۃ النساء کی تلاوت شروع کی، حتی کہ جب میں اس آیت پرپہنچا کہ وہ کیسا وقت ہوگا جب ہم ہر اُمّت سے گواہ بلائیں گے، اور آپﷺ کو ان تما م لوگوں پرگواہ بنائیں گے تو آپ کہنے لگے: بس بس، رک جاؤ۔ میں نے دیکھا ،آپﷺ کی آنکھوں سے آنسو بہہ رہے تھے۔

    5
    قرآن پڑھتے ہوئے اگر خشیت نہ بھی طاری ہوتو ارشادِ نبوی ؐہے کہ رونے کی سی شکل بنا لی جائے اور تلاوت میں رِقت آمیز لہجہ اختیار کیا جائے

     عبد الرحمن بن سائب سے مروی ہے


    سعد بن ابی وقاص ہمارے ہاں آئے جبکہ آپ کی بصارت ختم ہوچکی تھی۔ میں نے انہیں سلام کہا تو پوچھنےلگے کون؟ میں نے تعارف کرایا، بولے: بھانجے خوش آمدید، مجھے پتہ چلا ہے کہ تم قرآن بڑی خوبصورت آواز میں تلاوت کرتے ہو
    میں نے اللّٰہ کے رسول ﷺ کو فرماتےسنا تھا کہ یہ قرآن پرغم کی کیفیت غالب ہے، جب تم اسے پڑھو تو رویا کرو۔ اگر رو نہ پاؤ تو رونے کی صورت بنا لیا کرو۔ اور اس کو خوش الحانی سے پڑھو، کیونکہ جو اسے خوش الحانی سے نہ پڑھے وہ ہمارے طریقے پر نہیں۔

    دوسرا اَدب: معانی میں غور کرکے دہرانا اور اُس کے مطابق دعا کرنا

    6
    . اللّٰہ تعالیٰ نے قرآن کریم کو فکر وتدبر اور تذکیر ونصیحت کے لیے نازل کیا ہے، اور نبی کریمﷺ کی تلاوت بھی ان تقاضوں کے مطابق ہوتی تھی،

     قرآنِ کریم میں ہے 


    یہ کتاب ہم نے آپ پر اُتاری ہے تاکہ وہ اس کی آیات میں تدبر کریں، اور باشعور لوگ اس سے نصیحت حاصل کریں۔

    7
    . نبی کریمﷺ آیات کی تلاوت کے ساتھ اس کے معانی میں غور کرکے، اُس کے مطابق عمل کیا کرتے،

     سیدنا حذیفہ روایت کرتے ہیں کہ


    میں نے ایک رات نبی کریمﷺ کے ساتھ نماز پڑھی، آپ نے سورۃ البقرۃ سے آغاز کیا۔ میں نے سوچا کہ آپ سو آیات پڑھ کر رکوع کرلیں گے، آپ کی تلاوت جاری رہی۔میں نے سوچا کہ اس سورۃ کو ایک رکعت میں ختم کرلیں گے۔ آپ کی تلاوت جاری رہی، پھر آپ نے سورۃ النساء کا آغاز کردیا، اس کو پڑھا، پھر سورۃ آل عمران کا آغاز کردیا، اس کوبھی پڑھا۔ آپ ٹھہر ٹھہر کر تلاوت کرتے۔ جب بھی کسی تسبیح والی آیت سے گزرتے تو اللّٰہ کی تسبیح بیان کرتے، جب بھی کسی سوال کی آیت سے گزرتے تو اللّٰہ سے مانگتے، اور جب بھی کسی پناہ والی آیت پر پہنچتے تو اللّٰہ سے پناہ طلب کرتے۔ پھر آپ نے رکوع کیا۔آپ کا رکوع آپ کے قیام کے برابر ہی طویل تھا، پھر سمع اللّٰہ لمن حمدہ کہا جو رکوع کے برابر لمبا تھا، پھر سجدہ کیا اور سبحان ربی الاعلیٰ کہا، آپ کے سجدے بھی قیام کے بقدر لمبے تھے۔

    8

    . سیدنا عوف بن مالک سے مروی ہے کہ


    میں رسو ل اللّٰہ ﷺکے پاس ایک رات موجود تھا۔ آپ نے مسواک کرکے وضو کیا اور نماز کے لیے کھڑے ہوگئے۔ میں بھی آپ کے ساتھ ہی کھڑا ہوگیا۔ آ پ نے سورۃ البقرۃ سے آغاز کیا۔ آپ کسی آیتِ رحمت سے نہ گزرتے مگر وہاں رک کر اللّٰہ کی رحمت کا سوال کرتے۔ اور کسی آیت عذاب سے نہ گزرتے مگر رک کر اللّٰہ عزوجل سے پناہ مانگتے۔پھر رکوع کیا تو اس میں قیام کے بقدر موجود رہےاور اپنے رکوع میں یہ دعا ... پڑھتے۔ پھر سجدہ کیا تو اس میں رکوع کے بقدر وقفہ کیا اور سجدوں میں یہ دعا سُبْحَانَ ذِي الْجَبَرُوتِ وَالْـمَلَكُوتِ وَالْكِبْرِيَاءِ وَالْعَظَمَةِ پڑھتے۔ پھر آپ نے اگلے قیام میں سورۃ آلِ عمران کی تلاوت کی، پھر کوئی اور سورت، پھر کوئی اور... اور ہر سورۃ میں ایسے ہی کرتے۔

    9
    . آپ ﷺ نماز میں آیات کے معانی پر غور کرتے ہوئے آیات کو دہرایا کرتے،

     جیساکہ ابوذرّ غفاری سے مروی ہے


    ایک رات نبی ﷺ نے قیام کیا، تو ساری رات گزر گئی اور اسی آیتِ کریمہ کو آپ دہراتے رہے کہ ’’یاالٰہی! یہ تیرے ہی بندے ہیں، اگر تو انہیں معاف کردے تو تو غالب ودانا ہے۔

    10
    . آپ قرآنی آیات میں غور وفکر فرمایا کرتے، اور تلاوتِ قرآن کے دوران بہت زیادہ رویا کرتے

     جیساکہ سیدہ عائشہ صدیقہؓ کہتی ہیں


    راتوں میں سے ایک رات نبی کریم ﷺ کہنے لگے: یا عائشہ! مجھے چھوڑ دو میں اس رات اپنے رب کی بندگی کرنا چاہتا ہوں۔ میں نے کہا واللّٰہ ! مجھے آپ کی قربت بڑی عزیز ہے لیکن آپ کی خوشی بھی مجھے محبوب ہے۔ کہتی ہیں کہ آپ کھڑے ہوگئے اور وضو کیا۔کہتی ہیں کہ نماز میں روتے رہے حتی کہ آپ کی گود تر ہوگئی۔پھر کہتی ہیں کہ روتے رہے حتی کہ ڈاڑھی مبارک بھی بھیگ گئی۔ پھر روتے رہے اور اتنا روئےحتی کہ زمین بھی گیلی ہوگئی۔ پھر بلال آگئے ، نماز کی اطلاع دینے کے لیے۔ جب انہیں روتے دیکھا تو کہا: یارسول اللّٰہ ! آپ کیوں روتے ہیں؟ اللّٰہ نے آپ کے اگلے پچھلے سب گناہ معاف کردیے ہیں۔ تو جواب دیا: میں اللّٰہ کا شکرگزار بندہ کیوں نہ بنوں، آج رات مجھ پر ایسی آیت نازل ہوئی ، افسوس اس پر جو اس کو پڑھے لیکن اس میں غور وفکر نہ کرے۔ 
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    حوالہ جات 
    [1] سورۃ آلِ عمران: 164
    [2] سورة البقرة: 121
    [3] جامع ترمذی: 2910
    [4] مسند احمد: رقم8475۔ یہ حدیث ضعیف ہے۔( ضعیف الجامع: 5408)
    [5] صحیح مسلم:رقم244
    [6] سنن ابن ماجہ 1339، تحقیق محمد فواد عبد الباقی، طبع دار احیاء کتب العربیۃ، قال الالبانی : صحیح... محدثِ شام شيخ شعيب ارناؤوط نے ا س حدیث کی جمیع اسناد ذکر کرکے اسے حسن لغیرہ قرار دیا ہے۔ مزید تحقیق حدیث کے لیے دیکھیں: اخلاق حملۃ القرآن از آجری
    [7] صحيح بخاری:رقم4854
    [8] سورة الزمر: 23
    [9] صحيح بخاری:6؍197، رقم 5055
    [10] سنن ابن ماجہ:رقم 1337، تحقیق:شیخ شعیب ارناؤوط (2؍361)... یہ حدیث مختلف طرق سے مروی ہے اور اکثر میں ضعف پایا جاتا ہے، تاہم کثرتِ طرق کی بنا پر یہ احادیث مقبول درجے تک پہنچ جاتی ہیں۔
    [11] سورة ص: 29
    [12] صحيح مسلم : 1؍ 536،رقم 203
    [13] الشمائل المحمديةاز امام ترمذی،ص: 256، رقم 314،طبع المكتبة التجارية
    [14] سورۃ المائدة: 118... سنن ابن ماجہ:1؍429، رقم1350،قال الألبانی:حسن
    [15] آل عمران: 190صحيح ابن حبان ،محقق:2؍ 387،رقم 620 ۔شیخ شعیب ارناؤوط نے اس حدیث کو صحیح قرار دیا ہے۔ إسناده صحيح علىٰ شرط مسلم، وأخرجه أبو الشيخ في "أخلاق النبي" ص 186 عن الفريابي، عن عثمان بن أبي شيبة، بهذا الإسناد. وله طريق أخرى عن عطاء عند أبي الشيخ ص 190، 191 وفيه أبو جناب الكلبي يحيى بن أبي حية، ضعفوه لكثرة تدليسهن لكن صرح بالتحديث هنا، فانتفت شبهة تدليسه

    READ NEXT: Shehad ki makhi k katny Ka ilaj

    No comments

    Thanks

    Ad2

    Post Bottom Ad